بین الاقوامی

Bashar Al Assad Plane: بشارالاسدکا طیارہ پراسرارطورپرغائب! شام سے بھاگنے کےدوران موت کا دعویٰ

Bashar Al Assad Plane: شام میں حالیہ واقعات میں باغی گروپ دارالحکومت دمشق تک پہنچ گئے ہیں، جس کے بعد صدربشارالاسد کے ملک چھوڑنے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ تاہم ان کے مقام اورحالت کے بارے میں ابھی تک کوئی واضح معلومات نہیں ہیں۔ سوشل میڈیا پریہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ بشارالاسد جس طیارہ سے دمشق روانہ ہوا وہ گرکرتباہ ہوا تھا یا اسے نشانہ بنا کرمارگرایا گیا تھا۔ ان افواہوں کی ابھی تک کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

دی وارژون کی رپورٹ کے مطابق، شام میں 12 دنوں سے جاری بغاوت نے صدربشارالاسد کودارالحکومت دمشق چھوڑنے پرمجبورکردیا ہے۔ بشارالاسد شامی فضائیہ کے ایک آئی ایل-76 طیارے میں فرارہوگئے، تاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ طیارہ بحفاظت پہنچ گیا یا نہیں۔ اس حوالے سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ طیارہ یا توگرکرتباہ ہوا ہے یا پھراسے جان بوجھ کرمارگرایا گیا ہے۔ کچھ لوگوں نے طیارہ میں تکنیکی خرابی کا امکان بھی ظاہرکیا ہے۔

روس جا رہا تھا طیارہ!

ایسا کہا جا رہا ہے کہ بشارالاسد روس جانے کے لئے نکلے تھے، لیکن ان کے طیارہ کے ساتھ مبینہ حادثہ ہوگیا۔ مصر کے صحافی خالد محمود کے مطابق، آئی ایل-76 طیارہ کی اونچائی اچانک گرنے سے اشارہ ملتا ہے کہ اسے ہدف بنایا گیا ہوگا۔ طیارہ کے رڈار سے غائب ہونے کے بعد لبنان کے پاس گرنے کی خبریں ہیں۔ حالانکہ ان دعووں کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پرکئے جا رہے ہیں الگ الگ دعوے

بشارالاسد کےلاپتہ ہونے کے بعد الگ الگ دعوے کئے جا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پرکہا جا رہا ہے کہ ان کے طیارہ کو مارگرایا گیا، کیونکہ وہ ملک سے بھاگنے کی کوشش کررہے تھے۔ قیاس آرائیاں تب مزید تیزہوگئیں، جب اوپن سورس فلائٹ ٹریکرس نے انکشاف کیا کہ دمشق سے نکلنے والا آخری طیارہ الیوشن-76 طیارہ تھا، جس کا پروازنمبرشامی ایئر9218 تھا، جس کے بارے میں مانا جا رہا ہے کہ بشارالاسد اسی طیارہ سے جا رہے تھے۔ کہا جا رہا ہے کہ باغی جنگجوؤں نے دمشق کے ہوائی اڈے پرقبضہ کرنے سے کچھ دیرقبل ایک طیارہ اڑان بھرا تھا۔ پروازکے اعداد وشمارکے مطابق، طیارے نے شمال کا رخ کرنے سے پہلے مشرق کی طرف اڑان بھری۔ تاہم، ہومزکے اوپرچکرلگانے کے فوراً بعد اس کا سگنل غائب ہوگیا۔

شام کی خانہ جنگی میں نیا موڑ
شام کی خانہ جنگی نے ایک نیا رخ اختیارکرلیا ہے جب باغی افواج نے دمشق پرقبضہ کرلیا ہے اوربشارالاسد کواقتدارسے بے دخل کردیا ہے۔ یہ 13 سال کی حکمرانی اورکشمکش کا خاتمہ ہے، جس کے نتیجے میں بھاری جانی نقصان ہوا۔ شامی فوج کے کچھ حصے حما، حمص اور درعا میں اب بھی باغیوں سے لڑ رہے ہیں۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Rohit Sharma retirement plan changed before Sydney Test: روہت شرما نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کردیا تبدیل، کوچ گوتم گمبھیر ہوئے خفا

آسٹریلیا دورے پر ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما کی کارکردگی بالکل بھی اچھی نہیں…

46 minutes ago

Ram Mandir Pran Pratishthat: پرتشٹھا-دوادشی کے موقع پر، رام جنم بھومی احاطے میں کمار وشواس کی پہلی راگ سیوا سے پرجوش ہوئے رام بھکت

پرتشٹھا دوادشی کے نام سے منعقد ہونے والے اس پروگرام میں شرکت کے لیے ہفتہ…

3 hours ago

IND vs ENG T20 Squad Announcement: بھارت نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم کا کیا اعلان، شامی کریں گے واپسی

بھارت نے انگلینڈ کے خلاف 22 جنوری سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے…

4 hours ago

Andaman & Nicobar Drugs Case: پولیس نے آگ میں جلا دی36 ہزار کروڑ روپے کی ڈرگس، کھلے میں جلانے سے پھیل جاتی آلودگی

انڈمان نکوبار پولیس نے حال ہی میں منشیات کی ملک کی اب تک کی سب…

5 hours ago

Priyanka Gandhi Ask Question To PM Modi: روپے کی قدر گرنے پر پرینکا گاندھی نے پی ایم مودی سے کیا سوال، کہا-عوام کو جواب دیں وزیر اعظم

وائناڈ سے کانگریس کی رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا نے امریکی ڈالر کے مقابلے روپیہ…

5 hours ago