بین الاقوامی

Bangladesh FT-7 BGI Fighter Jet Crash: بنگلہ دیش ایئرفورس کا FT-7 BGI فائٹر جیٹ کریش، ڈھاکہ میں کالج پرگرا طیارہ، کئی طلبا کی موت کا خدشہ

بنگلہ دیش کی فضائیہ کا ایف ٹی-7 بی جی آئی لڑاکا طیارہ پیرکے روز (21 جولائی) گرکرتباہ ہوگیا۔ طیارہ ٹیک آف کے کچھ ہی دیربعد ڈھاکہ میں کالج کی عمارت پرگرا۔ حادثے میں پائلٹ کی موت ہوگئی، اس کے علاوہ کئی طلباء کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔ حادثہ کیسے ہوا اس بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گرکرتباہ ہونے والا لڑاکا طیارہ بنگلہ دیش میں چین کا بنایا ہوا تھا۔ جائے حادثہ پرراحت اوربچاؤ کا کام جاری ہے۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق، فضائیہ کا ایف ٹی-7 بی جی آئی تربیتی طیارہ ہے، انٹرسروسزپبلک ریلیشنزکے مطابق لڑاکا طیارے نے دوپہر 1:06 پرٹیک آف کیا اور1:30 بجے تک یہ حادثے کا شکارہوگیا۔ حضرت شاہجہاں انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ایک اعلیٰ اہلکارنے حادثے کی تصدیق کی ہے۔ حادثے میں پائلٹ کی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں، تاہم ابھی تک حادثے میں دیگر ہلاکتوں اور زخمیوں کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔

مائل اسٹورکالج کیمپس میں گرا طیارہ

ڈھاکہ کے شمال میں واقع مائل اسٹورکالج کیمپس میں بنگلہ دیشی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ گرکرتباہ ہوگیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ حادثے کے وقت کالج میں طلباء موجود تھے، اس لیے بڑی تعداد میں طلباء کے جانی نقصان کا خدشہ ہے۔ ڈھاکہ فائرسروس کے مطابق، فائربریگیڈ کی 8 گاڑیاں موقع پر بھیجی گئی ہیں۔ ڈیلی اسٹارنے سعدمان روحسین کے حوالے سے لکھا ہے کہ طیارہ براہ راست کالج کی عمارت سے ٹکرا گیا ہے۔

رکشے پراسپتال پہنچائے گئے زخمی

عینی شاہدین کے مطابق، حادثے کے بعد فائربریگیڈ اورفوج کی ٹیمیں راحت اوربچاؤ کے کام کے لئے پہنچیں۔ انہوں نے زخمی طلباء کواٹھایا اوررکشوں اور دیگرگاڑیوں کے ذریعے اسپتال پہنچایا۔ بتایا جا رہا ہے کہ موقع پرراحت اوربچاؤ کا کام جاری ہے۔ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts