بنگلہ دیش میں 13واں پارلیمانی الیکشن 12 فروری 2026 کو ہوگا۔ بنگلہ دیش کے چیف الیکشن کمشنر اے ایم ایم ناصرالدین نے جمعرات کی شام الیکشن شیڈول کا اعلان کیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ 12 فروری کو صبح 7ـ30 بجے تک ووٹنگ ہوگی۔ اس بارووٹنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھایا گیا ہے کیونکہ اسی دن ریفرنڈم بھی ہورہا ہے۔ شیخ حسینہ کی پارٹی عوامی لیگ اس الیکشن میں شامل نہیں ہوپائے گی، کیونکہ اس پرپہلے ہی پابندی لگائی جاچکی ہے۔ جولائی چارٹرکونافذ کرنے کے لئے 12 فروری کوریفرنڈم بھی ہوگا۔ جولائی چارٹرآئینی اصلاحات سے متعلق ایک دستاویزہے، جس کا مقصد ملک کی سیاست اورحکمرانی کے نظام میں تبدیلی لانا ہے۔
عام انتخابات کے لئے شیڈول جاری
بنگلہ دیش میں انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار 29 دسمبرتک پرچہ نامزدگی داخل کرسکیں گے۔ 30 دسمبر سے 4 جنوری تک پرچہ نامزدگی کی جانچ کی جائے گی۔ 4 جنوری تک کاغذات نامزدگی کا انتکاب 4 جنوری تک کیا جائے گا۔ 18 جنوری تک اپیل نمٹارے کا پروگرام مجوزہ ہے۔ امیدواری واپس لینے کی آخری تاریخ 20 جنوری ہے۔ 21 جنوری کو الیکشن کمیشن کی طرف سے انتخابی نشان الاٹ کئے جائیں گے۔ 12 فروری کو ووٹنگ کی تاریخ متعین ہے۔
تقریباً 13 لاکھ رائے دہندگان ڈالیں گے ووٹ
الیکشن کمیشن کے مطابق، اس بار12.8 کروڑرائے دہندگان حکومت منتخب کرنے کے لئے اپنے حقوق کا استعمال کریں گے۔ ان میں 6.48 کروڑمرد اور6.28 کروڑخواتین رائے دہندگان شامل ہیں۔ ضابطہ اخلاق کوبرقراررکھنے کے لئے ہرضلع میں ڈی سی (کلکٹر) کی تعیناتی کی جائے گی۔ 30 ہزاراین آربی (نان ریزیڈنٹ بنگلہ دیش) رائے دہندگان بھی الیکشن میں ووٹ ڈال سکیں گے۔
بنگلہ دیش میں 56 پارٹیاں الیکشن لڑنے کے لئے تیار
پارلیمانی انتخابات کا بیلٹ پیپرسفید ہوگا اورریفرنڈم کا بیلٹ پیپرگلابی ہوگا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق، اس بار56 جماعتیں الیکشن لڑنے کے لیے تیارہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اصل مقابلہ بی این پی (بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی)، جماعت اسلامی اورنوتشکیل شدہ این سی پی (نیشنل سٹیزن پارٹی) کے درمیان ہے۔ بنگلہ دیش میں پرتشدد مظاہروں کے بعد شیخ حسینہ کو5 اگست 2024 کو وزیراعظم کے عہدے سے سبکدوش ہونا پڑا۔ اس تشدد میں بڑی تعداد میں لوگوں کی ہلاکت بھی ہوئی تھی۔ بعد ازاں محمد یونس کی قیادت میں عبوری حکومت قائم ہوئی۔ شیخ حسینہ اس وقت ہندوستان میں ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…
انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس سے خطاب میں ایرانی صدر نے امریکہ…
آئی بی سی کے ذریعے ممبئی کے ٹیک ٹین بی کے سی اور بھارت نگر…
عدالت نے میٹا کو مبینہ قابل اعتراض تصویر ہٹانے کی ہدایت دی، کاکروچ جنتا پارٹی…
AFSPA کے تحت یکم اکتوبر سے نافذ ہوگا حکم، 5 اضلاع کے 13 پولیس تھانوں…