بین الاقوامی

Bangladesh Air Force Jet Crashes Into School: بنگلہ دیش ایئرفورس کا طیارہ حادثے کا شکار، 20 افراد جاں بحق، 171 سے زائد زخمی — 1984 کے بعد سب سے ہولناک سانحہ

 بنگلہ دیش کے ڈھاکہ میں پیر 21 جولائی 2025 کو دوپہر کے وقت بنگلہ دیش ایئرفورس کا ایک تربیتی طیارہ پرواز کے چند لمحوں بعد مائل اسٹون اسکول اینڈ کالج کی عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا۔ اس افسوسناک حادثے میں 20 افراد جاں بحق اور 171 سے زائد زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد علاقے میں افرا تفری پھیل گئی۔

جاں بحق افراد میں 16طالب علم ، 2 اساتذہ اور پائلٹ شامل ہیں۔ ایک اور ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ زخمیوں کی تعداد 171 سے زائد ہے، جن میں سے 60 سے زیادہ کو برن انسٹیٹیوٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔ 25 سے زیادہ طلباء کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جب کہ کئی معمولی زخمی افراد کا علاج اُتترا میڈیکل کالج میں جاری ہے۔

واقعے کے بعد حکومت نے ایک دن کے سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے۔ حادثے کے وقت اسکول میں تدریسی عمل جاری تھا اور سیکڑوں طالبعلم موجود تھے۔

بھارت اور امریکہ نے تعاون کی پیشکش کی

متعدد ممالک نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی نے کہا کہ بھارت اس جانی نقصان سے گہرے دکھ اور صدمے میں ہے، اور ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
امریکی محکمہ خارجہ نے بھی واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔ جنوبی و وسطی ایشیائی امور کے بیورو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا:
“بنگلہ دیش ایئرفورس کے طیارہ حادثے سے ہمیں شدید دکھ ہوا ہے۔ ہماری ہمدردیاں ان زخمیوں اور ان خاندانوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اس مشکل وقت میں اپنے پیاروں کو کھویا۔”

حادثے کے فوری بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا

حادثے کے فوراً بعد زخمیوں کو اُتترا ماڈرن اسپتال پہنچایا جانے لگا۔ اسپتال کے نائب سربراہ ڈاکٹر کے مطابق زخمیوں کی آمد دوپہر 1:50 بجے شروع ہوئی، جن میں زیادہ تر طالب علموں کی عمر 12 سے 16 سال کے درمیان تھی۔
انہوں نے کہا، “بچوں کے چہروں اور جسم پر جلنے کے شدید نشانات تھے۔ ہم نے انہیں برن یونٹ بھیجنے سے پہلے فوری طور پر ابتدائی طبی امداد دینا شروع کر دی۔ بچوں کو دیکھنے کے لیے والدین، بہن بھائی اور محلے دار ہسپتال کی طرف دوڑ پڑے۔ اسپتال کے باہر کہرام برپا ہو گیا اور ہر طرف روتے پیٹتے لوگوں کا ہجوم نظر آیا۔”

1984 کے بعد سب سے جان لیوا حادثہ

پیر کا یہ جیٹ حادثہ بنگلہ دیش میں 1984 کے بعد سب سے مہلک طیارہ حادثہ تھا۔ 1984 میں، چٹاگانگ سے ڈھاکہ جانے والی ایک مسافر پرواز طوفان کے دوران گر کر تباہ ہو گئی تھی، جس میں سوار تمام 49 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

8 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

9 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

9 hours ago