بھارت ایکسپریس اردو۔
بی ایل اے نے پاکستانی فوج پر دوسری بار حملہ کیا، جس میں کئی جوان ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
بلوچستان میں 24 گھنٹے میں دوسری بار پاکستانی فوج پرحملہ کیا ہے۔ اس حملے میں کئی جوان زخمی ہوگئے ہیں جبکہ کئی فوجیوں کے ہلاک ہونے کی بھی خبر ہے۔ پاکستانی فوج پر یہ حملہ کیچ ضلع میں ہوا ہے۔ حملہ آوروں نے پاکستانی فوج کے قافلے پر بم سے حملہ کردیا۔
بلوچ فوج نے کل یعنی جمعہ کو پاکستان کے یرغمال بنائے گئے سبھی 214 جوانوں کو مار ڈالا تھا۔ بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے کہا کہ پاکستانی فوج کو قیدیوں کے تبادلے کے لئے 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا۔ مگرپاکستانی فوج اور شہباز شریف حکومت کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا۔ ان کی ضد کی وجہ سے 214 فوجیوں کی موت ہوئی ہے۔
پاکستانی فوج نے کل بیان جاری کرکے کہا تھا کہ بلوچستان ٹرین حملے میں مارے گئے 26 یرغمالیوں میں سے 18 سیکورٹی اہلکار تھے۔ انٹر-سرویسیز پبلک ریلیشنس (آئی ایس پی آر) کے جنرل ڈائریکٹر لیفٹیننٹ احمد شریف چودھری نے کہا کہ فوج کی مہم کی شروعات سے پہلے عسکریت پسند وں نے 26 یرغمالی کو مارڈالا تھا۔ 18 سیکورٹی اہلکاروں کے علاوہ تین دیگر سرکاری افسراور پانچ شہری شامل تھے۔
پاکستانی فوج نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ سیکورٹی اہلکاروں نے 33 جنگجوؤں کو مارگرایا، جبکہ 300 سے زیادہ مسافروں کو بچالیا۔ پاکستانی فوج کے ترجمان نے کہا کہ کل 354 یرغمالیوں کو بچایا گیا، جن میں 37 زخمی مسافرشامل ہیں۔ بی ایل اے نے منگل کو بلوچستان کے بولن علاقے میں 400 سے زیادہ مسافروں کو لے جارہی جعفرایکسپریس پر گھات لگاکرحملہ کیا تھا اور مسافروں کو یرغمال بنا لیا تھا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
تعلیمی سیشن 27-2026 سے RBSE کی 10ویں جماعت کے طلبہ کو سال میں دو مرتبہ…
موسم سرما کے شیڈول سے قبل نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مناسب کرائے والی…
لندن ہیتھرو سے شکاگو جا رہی برٹش ایئرویز کی BA295 پرواز نے آئرلینڈ کے اوپر…
گومتی میں بڑھتی آبی سطح اور حالیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعلیٰ یوگی…
راہل گاندھی نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار پر فارم-6 میں غیر قانونی اور یکطرفہ…
وزیراعظم نے کہا کہ عوام سے عوام کے درمیان تعلقات دونوں ممالک کے باہمی رشتوں…