-بھارت ایکسپریس
آسٹریلوی پادری گولڈ ڈیوڈ نے مذہب اسلام قبول کرلیا ہے۔ انہوں نے اپنی زندگی کے 45سال چرچ کیلئے وقف کرنے کے بعد مذہب اسلام میں داخل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق آسٹریلیائی پادری گولڈ ڈیوڈ نے 45 سال چرچ کو دیئے، اس کے بعد قبول اسلام کرکے اپنا مسلم نام عبدالرحمن رکھ لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سابق پادری گولڈ ڈیوڈ نے ساڑھے 4 دہائیوں تک چرچ کی خدمت کی ہے اورمسیحی نوجوان ان کو ایک ہمہ جہت شخصیت کے طورپر دیکھتے تھے۔
گولڈ ڈیوڈ نے آسٹریلیائی مسیحی برادریوں میں ایک معزز پادری کے طورپرمقام حاصل کیا ہے۔ نومسلم عبدالرحمن نے ابھی تک مسلمان ہونے سے متعلق ان محرکات کے بارے کچھ نہیں بتایا ہے، ان کے اسلام قبول کرنے کی خبر سامنے آنے کے بعد بہت سے لوگ حیران ہوگئے ہیں۔
قابل ذکرہے کہ گزشتہ دنوں آسٹریلیا میں ایک واقعہ پیش آیا تھا، جب 30 خواتین ایک ساتھ دائرہ اسلام میں داخل ہوگئی تھیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق قبول اسلام کی یہ روح پرورتقریب آسٹریلیائی شہرملبورن میں واقع میڈو ہائٹس مسجد میں منعقد ہوئی، جہاں 30خواتین نے کلمہ پڑھ کر اپنے مسلمان ہونے کا اقرار کیا۔ایک ترک اخبار ینی شفق نے اپنی ویب سائٹ پر اس حوالے سے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے، جس میں عبایا زیب تن کیے خواتین کو باری باری مبلغ کی مدد سے کلمہ شہادت پڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کے بعد نو مسلم خواتین نے اپنے تاثرات کا بھی اظہار کیا۔ نومسلم خاتون کرسٹین کرنوگوناک نے اسلام میں ایک خدا کے تصور سے اپنے گہرے تعلق کا اظہار کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ فلسطینیوں کی جدوجہد ان کے دلوں کو چھو گئی، جس کے باعث انہوں نے اسلام قبول کیا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
ریٹائرڈ جسٹس ارون کمار مشرا کی مدت کار گزشتہ یکم جون کو مکمل ہوگئی تھی،…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ بالی ووڈ ہنگامہ کی ایک رپورٹ کے مطابق، 'پٹھان'،…
بی سی سی آئی نے محمد شمی کی چوٹ پربہت بڑا اپڈیٹ جاری کیا ہے۔…
مرکزی حکومت نے پیر کو ’نو ڈیٹینشن پالیسی‘کو ختم کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے…
کانگریس پارٹی کی لیڈراور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے نوکری کے لئے درخواست فارم پرلگنے…
اس فلم میں روس یوکرین جنگ سے بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کے مصائب…