بین الاقوامی

Australia, Canada, UK recognise Palestinian State: آسٹریلیا، کینیڈا اور برطانیہ نے فلسطینی ریاست کو کیا تسلیم، دو ریاستی حل کی وکالت، اسرائیل اور یرغمالیوں کے اہل خانہ کی سخت مخالفت

نیویارک: آسٹریلیا، کینیڈا اور برطانیہ نے اتوار کو ایک مشترکہ اقدام کے تحت فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرلیا اور مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے دو ریاستی حل کی حمایت کی۔ تاہم تینوں ملکوں نے کہا کہ حماس کو فوری طور پر ختم ہونا چاہیے۔

’’فلسطینی عوام کا دیرینہ حق‘‘ — آسٹریلیا

آسٹریلوی وزیراعظم کے دفتر نے بیان میں کہا: ’’آسٹریلیا باضابطہ طور پر فلسطین کی آزاد اور خودمختار ریاست کو تسلیم کرتا ہے۔ اس فیصلے کے ساتھ آسٹریلیا فلسطینی عوام کی اُس دیرینہ اور جائز آرزو کو تسلیم کرتا ہے جس کے تحت وہ اپنی ریاست کے حق دار ہیں۔‘‘

’’1947 سے دو ریاستی حل‘‘ — کینیڈا

کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے کہا: ’’1947 سے ہر کینیڈین حکومت کی پالیسی دو ریاستی حل کی حمایت رہی ہے تاکہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن قائم ہوسکے۔ یہ ایک خودمختار، جمہوری اور قابلِ عمل فلسطینی ریاست کے قیام کا تصور ہے جو اسرائیل کے ساتھ امن اور سلامتی سے اپنا مستقبل تعمیر کرے۔‘‘

’’یہ حماس کے لیے انعام نہیں‘‘ — برطانیہ

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ امن کی امید کو زندہ رکھنے کے لیے ہے اور ’’یہ حماس کے لیے کوئی انعام نہیں‘‘۔ وزیراعظم کے دفتر کے مطابق: ’’فلسطین کو تسلیم کرنا ایک تاریخی فیصلہ ہے، جو فلسطینی عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقِ خود ارادیت پر مبنی ہے۔‘‘ اسٹارمر نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی کارروائیاں، مغربی کنارے میں بستیوں کی تعمیر اور حماس کے اقدامات دو ریاستی حل کی امید کو ختم کر رہے ہیں۔

اسرائیلی یرغمالیوں کے اہل خانہ کی تنقید

اسی دوران ہاسٹیجز اینڈ مسنگ فیملیز فورم نے آسٹریلیا، کینیڈا اور برطانیہ کے فیصلے کی مذمت کی۔ بیان میں کہا گیا: ’’فلسطینی ریاست کو بلا شرط تسلیم کرنے سے یہ نظر انداز کیا گیا کہ حماس کے قبضے میں اب بھی 48 یرغمالی ہیں۔‘‘ فورم نے مطالبہ کیا کہ فلسطینی ریاست کی پہچان پر کوئی بھی بات چیت یرغمالیوں کی فوری رہائی سے مشروط ہونی چاہیے۔ اسرائیلی ڈیموکریٹس کے چیئرمین یائر گولان نے اس فیصلے کو ’’تباہ کن‘‘ اور ’’انتہائی نقصان دہ‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام اسرائیل کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگا۔ اطلاعات کے مطابق پیر کو نیویارک میں اقوام متحدہ کے اجلاس سے قبل کئی ممالک فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کر سکتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Netanyahu Invites PM Modi & Captain Smit: اسرائیل کے یوم آزادی پر پی ایم مودی اور کیپٹن اسمت مچھار کو خصوصی دعوت، نیتن یاہو نے فون پر کی بات

اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…

4 hours ago

PM Modi Public Service Exhibition: گجرات میں وزیر اعظم مودی کے 25 سالہ عوامی خدمت کے سفر کی نمائش، وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے کیا معائنہ

پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…

4 hours ago