پڑوسی ملک پاکستان میں آج دوسرا دن بھی دہشت گردانہ حملے کی نذر رہا ۔آج پاکستان کے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم کے علاقے اوچت میں مسافر گاڑیوں کے قافلے پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے چھ خواتین سمیت کم سے کم 38 افراد ہلاک ہو گئے۔مقامی پولیس کے مطابق جمعرات کو پاڑہ چنار سے پشاور جانے والے کانوائے میں شامل مسافر گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ضلع کرم کے ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود نے بتایا کہ ’دو قافلوں پر حملہ ہوا اور دونوں حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد اب بڑھ کر 38 ہو گئی ہے اور 11 افراد زخمی ہیں۔پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی حکام نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہتے مسافروں پر حملہ انتہائی بزدلانہ اور انسانیت سوز عمل ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ شہریوں پر حملے کے ذمے داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔چیف سیکریٹری نے تصدیق کی کہ حملے میں پاراچنار سے کرم جانے والی مسافر وین کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 29 افراد زخمی بھی ہوئے۔پاراچنار کے ایک مقامی رہائشی زیارت حسین نے ٹیلی فون پر رائٹرز کو بتایا کہ مسافر گاڑیوں کے 2 قافلے تھے جن میں سے ایک پشاور سے پاراچنار اور دوسرا پاراچنار سے پشاور جا رہا تھا کہ مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔
زیارت حسین نے مزید بتایا کہ ان کے رشتے دار پشاور سے کرم جانے کے لیے سفر کر رہے تھے۔تاحال کسی گروپ نے مسافر گاڑیوں پر حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی۔واقعے کے بعد وزیرداخلہ محسن نقوی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے حملوں پر اظہارتشویش کیا۔دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا جب کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے سکیورٹی صورتحال پر مزید روابط اور اتفاق رائے پر زور دیا۔وزیراعلیٰ کے پی نے بھی ضلع کرم میں مسافروں گاڑیوں پر مسلح افراد کے حملے کی مذمت کرتےہوئے صوبائی وزیرقانون، متعلقہ ایم این اے و ایم پی اے،چیف سیکرٹری کو کرم کا دورہ کرنے کی ہدایت کی۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی جانب سے حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے مالی امداد کا اعلان بھی کیا گیا۔
بھارت ایکسپریس۔
ریلی میں پنجاب کے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں بی جے پی کارکنوں کے…
وائٹ ہاؤس کی ملاقات میں میٹا کے مارک زکربرگ، گوگل کے سندر پچائی اور ایلون…
تلاشی کے دوران کشتی سے تقریباً 526 کلو گرام ممنوعہ منشیات برآمد ہوئی۔ اس میں…
ایک پوسٹر پر لکھا ہے، ’انڈیا الائنس کا دوغلا پن، جیتے تو ای سی آئی…
چار سیریز پر مشتمل گولڈ میڈل میچ میں بھارتی ٹیم نے آغاز ہی سے اپنی…
سکیورٹی ایجنسیوں کو بڈگام کے یوسمرگ علاقے کے گھنے جنگلات میں پاکستانی دہشت گردوں کی…