بین الاقوامی

Suicide attack in Pakistan: پاکستان کے خیبر پختونخواہ میں ایک اور خودکش حملہ، 12 پولیس اہلکار ہلاک، متعدد زخمی

اسلام آباد: خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں ایک بڑے خودکش حملے میں کم از کم 12 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ کئی دیگر زخمی ہوگئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ایک خودکش حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں زوردار دھماکہ ہوا اور عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔ ذرائع کے مطابق یہ حملہ ہفتہ کی رات مقامی وقت کے مطابق تقریباً 8 بج کر 55 منٹ پر کیا گیا۔ ابتدائی جانچ میں بتایا گیا ہے کہ حملے میں جدید آئی ای ڈی (Improvised Explosive Device) استعمال کیا گیا، جس کے بعد کواڈکاپٹر ڈرون کے ذریعے بھی حملہ کیا گیا اور پھر شدت پسندوں نے زمینی کارروائی کی۔

ملبے تلے مزید لاشوں کا خدشہ

حکام کے مطابق امدادی ٹیمیں بھاری مشینری کی مدد سے ملبہ ہٹانے اور ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ملبے کے نیچے مزید لاشیں بھی دبی ہو سکتی ہیں۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اندازے کے مطابق حملے میں 1200 سے 1500 کلوگرام تک دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔ اتحاد المجاہدین پاکستان نامی شدت پسند تنظیم نے سوشل میڈیا کے ذریعے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ افغانستان سرحد اور بلوچستان میں جاری کشیدگی کے درمیان پاکستان کے شمال مغربی علاقوں میں حالیہ مہینوں کے دوران دہشت گرد حملوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ خاص طور پر سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس نوعیت کے حملے پاکستان خصوصی طور پر خیبرپختون خواہ علاقے میں اکثر وبیشتر ہوتے رہے ہیں۔

سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری

اس سے قبل پاکستانی سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں دو مختلف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع ٹانک میں ہونے والی جھڑپ میں تحریک طالبان پاکستان کے چار دہشت گرد مارے گئے، جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک اور دہشت گرد کو ہلاک کیا گیا۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا اور وہ علاقے میں کئی دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

4 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

4 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

5 hours ago