بین الاقوامی

Iran-Israel Tension: مشرق وسطیٰ میں جنگ کے حالات؟ ایئر انڈیا نے ایران کے ایئر اسپیس سے گزرنا بندکردیا

Air India Iran-Israel Tension: مڈل ایسٹ میں ایران اوراسرائیل کے درمیان کشیدگی بڑھتی جارہی ہے، جس کا اثراب ہوائی خدمات پربھی دیکھنے کومل رہا ہے۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، ایئرانڈیا فلائٹس نے ہفتہ (13 اپریل) کو ایرانی ایئراسپیس سے گزرنا بند کردیا ہے۔ ایران نے اسرائیل پرحملے کی وارننگ دی ہے۔ ذرائع نے بتایا  ہے کہ یوروپ جانے والی ایئرانڈیا کی فلائٹس ایرانی ایئراسپیس سے بچتے ہوئے لمبے راستے سے اپنے ڈیسٹینیشن پر جارہی ہیں۔

دراصل، یکم اپریل کوشام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی قونصلیٹ پراسرائیلی لڑاکا طیاروں نے حملہ کیا تھا۔ جس کی وجہ سے ایران اوراسرائیل کے درمیان کشیدگی بہت بڑھ گئی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق، اسرائیلی حملے میں دوجرنیلوں سمیت پاسداران انقلاب کے 7 فوجی مارے گئے۔ ایران نے اسی وقت جوابی کارروائی کا اشارہ دیا تھا اورجمعہ (12 اپریل) سے توقع ہے کہ تہران کسی بھی وقت حملہ کر سکتا ہے۔

اتوارکو ایران کرسکتا ہے حملہ

امریکہ سمیت کئی ممالک کی خفیہ ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایران اتوارتک اسرائیل پرجوابی کارروائی کرسکتا ہے۔ اگریہ حملہ ہوا تو اس کی وجہ سے مڈل ایسٹ میں زبردست جنگ چھڑسکتی ہے۔ دونوں ہی ممالک کے درمیان جنگ کی صورتحال کافی طویل وقت سے ہے، لیکن اب سیدھی جنگ کا خطرہ منڈرانے لگا ہے۔ ایسا ہی کشیدہ ماحول 2020 میں بھی دیکھنے کو ملا تھا، جب اسرائیلی حملے میں ایران کے ٹاپ کمانڈرقاسم سلیمانی ہلاک ہوگئے تھے۔

اسرائیل کو سزا ضرورملے گی: آیت اللہ علی خامنہ ای

ایران نے سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای نے اس ہفتے کی شروعات میں وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل کو سزا ضرور ملنی چاہئے اوراسے ملے گی۔ انہوں نے کہا تھا کہ “کسی بھی ملک میں قونصل خانہ اورسفارت خانے کے دفاتراس ملک کا حصہ ہوتے ہیں، جب انہوں نے ہمارے سفارت خانے پرحملہ کیا تواس کا مطلب ہے کہ انہوں نے ہماری سرزمین پرحملہ کیا ہے۔” ان کے ایک مشیر نے تو یہاں تک کہہ دیا تھا کہ اسرائیلی سفارت خانے زیادہ محفوظ نہیں ہیں۔

ہندوستان نے جاری کی ٹریول ایڈوائزری

وہیں، ہندوستان، فرانس، روس، امریکہ سمیت کئی ممالک نے اپنے شہریوں سے مڈل ایسٹ کے ان دونوں ہی ممالک کی یاترا کرنے سے بچنے کوکہا ہے۔ ہندوستانی وزارت خارجہ نے کہا کہ خطے میں موجودہ صورتحال کے مد نظرسبھی ہندوستانیوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ اگلے نوٹس تک ایران یا اسرائیل کا سفر نہ کریں۔ وہ سبھی جو موجودہ وقت میں ایران یا اسرائیل میں رہ رہے ہیں، ان سے اپیل ہے کہ وہ وہاں ہندوستانی سفارت خانہ سے رابطہ کریں اوراپنا رجسٹریشن کرائیں۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

World Economic Forum: ڈیووس میں انڈیا پویلین کا  کیا گیاافتتاح ، سماج میں AI کی طرف سے درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال

کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…

14 minutes ago

Direct Selling: شمال مشرق میں کاروبار 1,854 کروڑ روپے سے تجاوز ، آسام 1009 کروڑ روپے کے ساتھ سرفہرست

آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…

39 minutes ago

Delhi Elections 2025: دو بار الیکشن ہارے، پھر AAP میں آئے، اس کے بعد سیاسی کیریئر نے بھری اُڑان، جانئے امانت اللہ خان کا سیاسی سفر

امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…

55 minutes ago

SportsForAll: دہلی میں 5واں اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن اسپانسرشپ پروگرام 2025 کا انعقاد، کئی اہم شخصیات نے کی شرکت

تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…

1 hour ago

Indian brands sustain momentum: ہندوستانی برانڈز 2025 کے لیے برانڈ فائنانس کی درجہ بندی میں اضافے میں رفتار کو برقرار رکھتے ہیں

ٹاٹا گروپ ہندوستان کا سب سے اعلیٰ درجہ کا برانڈ بننا جاری رکھے ہوئے ہے۔…

2 hours ago