بین الاقوامی

MI-171 Helicopter Crash: نائیجیریا میں فضائیہ کا MI-171 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 26 فوجی ہلاک، 8 زخمی

MI-171 Helicopter Crash: نائجیریا میں فضائیہ کا MI-171 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کی خبر ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس حادثے میں نائجیریا کی سیکورٹی فورس کے 26 فوجی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ وہیں 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ فضائیہ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ MI-171 ہیلی کاپٹر نے پیر کو زنگیرو سے اڑان بھری۔ ہیلی کاپٹر ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلے کے دوران زخمیوں کو بچا رہا تھا۔ اچانک ہیلی کاپٹر کسی فنی خرابی کے بعد گر کر تباہ ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں- Emaar Properties نے بنائی دنیا کی سب سے اونچی عمارت، اب ہندوستان کے اہم شہروں پر توجہ

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے گر کر تباہ ہوا ہیلی کاپٹر

این اے ایف کے ترجمان ایڈورڈ گیب کویٹ نے ایک بیان میں حادثے کی تصدیق کی۔ حادثہ دوپہر ایک بجے کے قریب پیش آیا۔ بتایا گیا کہ “طیارے نے زنگیرو پرائمری اسکول سے کڈونا جاتے ہوئے اڑان بھری تھی، لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ یہ نائجر اسٹیٹ کے شیرورو لوکل گورنمنٹ ایریا میں چوکوبا گاؤں کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر میں 11 ہلاک اور 7 زخمیوں کو لے جایا جا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہیلی کاپٹر “ڈاکوؤں” کی فائرنگ سے گر کر تباہ ہوا۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

4 hours ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

4 hours ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

5 hours ago