بین الاقوامی

BRICS Summit 2024: پانچ سال بعد ہوں گے پی ایم مودی اور شی جن پنگ آمنے سامنے، دنیا دیکھے گی دو ایشیائی ممالک کی طاقت

برکس سربراہی اجلاس 2024 کا انعقاد روس کے شہر کازان میں کیا جا رہا ہے، جس کا آغاز 22 اکتوبر کو ہوا، سربراہی اجلاس 24 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ آج 23 اکتوبر کو ایک تاریخی دن کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، کیونکہ آج تقریباً 5 سال بعد چینی صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم مودی ایک دوسرے کے ساتھ دو طرفہ ملاقات میں شرکت کرنے جا رہے ہیں۔ سکریٹری خارجہ وکرم مصری نے کازان شہر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں یہ بات کہی۔ اس دوران پوری دنیا کی نظریں اس پر جمی ہوں گی۔ اس سے قبل سال 2019 میں چین اور ہندوستان کے سرکردہ رہنماؤں نے برازیل میں منعقدہ برکس سربراہی اجلاس میں دو طرفہ میٹنگ میں شرکت کی تھی۔

اس بار مودی-جن پنگ کی دو طرفہ ملاقات کئی لحاظ سے پچھلی ملاقات سے مختلف ہے۔ آج کے دور میں جب دنیا کے دو حصوں میں جنگ جاری ہے ،جن میں سے ایک خود روس ہے جو برکس سربراہی اجلاس کو منعقد کر رہا ہے۔ ایسے میں جب ایشیائی ممالک کے دو طاقتور ترین رہنما آمنے سامنے ہوں گے تو اس کے اثرات عالمی سطح پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس ملاقات کو اور بھی خاص سمجھا جا رہا ہے کیونکہ صرف 2 روز قبل ہی بھارت اور چین نے جاری سرحدی تنازعہ کو ختم کرنے کی تصدیق کی ہے۔ اس سے پوری دنیا کو یہ پیغام بھی گیا ہے کہ دونوں پڑوسی اپنے مفادات کے لیے بہت سنجیدہ ہیں۔

کینیڈا کے بارے میں بات ہو سکتی ہے

بھارت اور چین ایشیا کے دو طاقتور ترین ملک ہیں۔ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ دونوں ممالک نے حال ہی میں ایک دوسرے کے ساتھ 4 سال سے جاری سرحدی تنازع کو جس طرح ختم کیا ہے، اس سے مستقبل میں اچھے تعلقات کی بنیاد رکھنے میں واقعی مدد ملے گی۔ ایسے موقع پر دونوں ممالک کے سرکردہ رہنماؤں کی ایک ہی چھت کے نیچے موجودگی اسے اور بھی خاص بنا دیتی ہے۔ ساتھ ہی کینیڈا کے مسائل پر دونوں ممالک کو ایک ساتھ کھڑے دیکھا جا سکتا ہے کیونکہ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو چین اور بھارت پر مختلف الزامات لگا چکے ہیں۔ دوسری جانب چین کی جانب سے ملک میں ہونے والے انتخابات میں ملی بھگت کا الزام لگایا گیا تو دوسری جانب نجر کےقتل کو لے بھارت کو نشانہ بنایا گیا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Babita Phogat hits back at Sakshi Malik: ببیتا پھوگاٹ نے ساکشی ملک پر کیا جوابی حملہ، ایمان بیچنے کا لگایا الزام

اس سے قبل ببیتا کے والد مہاویر سنگھ پھوگاٹ نے بھی ساکشی ملک کے الزامات…

13 mins ago

Agreement on Kartarpur Corridor renewed: بھارت اور پاکستان نے سری کرتارپور صاحب کوریڈور کے معاہدے میں کی پانچ سال کی توسیع

ایک جدید انفراسٹرکچر بشمول ڈیرہ بابا نانک شہر سے زیرو پوائنٹ تک ایک ہائی وے…

57 mins ago

PM Modi Russia Visit: پی ایم مودی پہنچے روس کے کازان، انڈین ڈائیسپورا نے گرم جوشی سے کیا استقبال

وزیر اعظم نریندر مودی منگل کو برکس سربراہی اجلاس کے لیے روس کے شہر کازان…

1 hour ago

Lucknow Super Giants KL Rahul: لکھنؤ سپر جائنٹس کیوں کے ایل راہل کو ریلیزکرنا چاہتی ہے؟ اصل وجہ آئی سامنے

ایک خبر کے مطابق لکھنؤ سپر جائنٹس کی ٹیم مینجمنٹ کے کے ایل راہل سے…

2 hours ago

Akhilesh Yadav’s Birthday: ’ستائیس کا ستادھیش…‘ اکھلیش یادو کے یوم پیدائش پر لگے پوسٹر کی ہو رہی ہے چرجا

لوک سبھا میں شاندار کارکردگی کی وجہ سے پارٹی کا اعتماد بڑھ گیا ہے اور…

2 hours ago

Neetu Kapoor: شوہر رشی کپور کی موت کے بعد نیتو اس بیماری کا شکار ہو گئیں تھیں، اس طرح انہوں نے خود کو سنبھالا

ڈپریشن صرف چند دنوں کی اداسی نہیں ہے، بلکہ یہ مہینوں یا سالوں تک جاری…

2 hours ago