بین الاقوامی

Myung Congratulates PM Modi on his visit to New Zealand: چالیس برس بعد بھارتی وزیر اعظم کے نیوزی لینڈ دورے پر لی جے میونگ کی نیک تمنائیں، وزیر اعظم مودی نے ادا کیا شکریہ

آکلینڈ: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ کی جانب سے بھارت اور نیوزی لینڈ کی دوستی اور ترقی کے لیے نیک تمناؤں کے اظہار پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ تین ممالک کے دورے کے آخری مرحلے میں نیوزی لینڈ پہنچنے کے بعد وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ’’صدر لی جے میونگ، آپ کی نیک تمناؤں کے لیے شکریہ۔ دوستوں کی جانب سے ملنے والے ایسے محبت بھرے پیغامات ہمیشہ خاص ہوتے ہیں۔‘‘

جنوبی کوریائی صدر نے بھی دی مبارکباد

وزیر اعظم مودی کا یہ ردعمل اس وقت سامنے آیا جب جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے ایکس پر لکھا، ’’بھارت اور نیوزی لینڈ کی دوستی اور ترقی کے لیے میری نیک تمنائیں۔‘‘ صدر لی جے میونگ نے یہ پیغام اس ویڈیو کو دوبارہ شیئر کرتے ہوئے دیا، جس میں نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کرسٹوفر لکسن آکلینڈ میں وزیر اعظم مودی کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

رواں برس لی جے میونگ کا بھارت دورہ

صدر لی جے میونگ نے رواں سال 19 سے 21 اپریل کے درمیان بھارت کا سرکاری دورہ کیا تھا۔ صدر کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پہلا بھارت دورہ تھا، جبکہ کسی بھی جنوبی کوریائی صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اتنی جلدی بھارت آنے کا بھی یہ پہلا موقع تھا۔ اس دورے میں ان کے ساتھ وزراء، اعلیٰ سرکاری حکام اور جنوبی کوریا کی بڑی کمپنیوں کے سربراہان پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی شریک تھا۔

نیوزی لینڈ میں پی ایم کا خصوصی استقبال

اعزاز کے طور پر نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کرسٹوفر لکسن خود ہوائی اڈے پہنچے اور وزیر اعظم نریندر مودی کا استقبال کیا۔ تقریباً 40 سال بعد کسی بھارتی وزیر اعظم کا یہ پہلا سرکاری نیوزی لینڈ دورہ ہے۔ ہوائی اڈے پر دونوں لیڈران نے ایک دوسرے کو گلے لگا کر گرمجوشی سے خیر مقدم کیا۔ وزیر اعظم مودی نے اپنے آکلینڈ دورے کو ’تاریخی‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ وزیر اعظم کرسٹوفر لکسن کے ساتھ دونوں ممالک کے تعلقات پر تفصیلی بات چیت کے منتظر ہیں۔

انہوں نے ایکس پر لکھا، ’’کچھ دیر قبل آکلینڈ پہنچا ہوں۔ ہوائی اڈے پر استقبال کے لیے وزیر اعظم لکسن کا شکریہ۔ یہ ایک تاریخی دورہ ہے اور چار دہائیوں کے بعد کسی بھارتی وزیر اعظم کا نیوزی لینڈ کا پہلا دورہ ہے۔ میں وزیر اعظم لکسن کے ساتھ ملاقات اور بھارت۔نیوزی لینڈ دوستی کے مختلف پہلوؤں پر جامع تبادلۂ خیال کا منتظر ہوں۔ ہفتے کے روز آکلینڈ میں بھارتی برادری کے ایک بڑے اجتماع سے بھی خطاب کروں گا۔‘‘

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

INDIA Alliance Rally: ’عوامی مواخذے‘ کے بعد اتوار کو رام لیلا میدان میں ’انڈیا‘ اتحاد کی عظیم ریلی

چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) گیانیش کمار کے خلاف اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کی جانب…

4 hours ago

نیشنل کانفرنس میں بغاوت کے آثار، عمرعبداللہ کے لئے بڑا جھٹکا، 15 سے زائد اراکین اسمبلی کی خفیہ میٹنگ

خفیہ میٹنگ کی اطلاعات کے بعد کوئی بھی رکن اسمبلی کھل کرکیمرے کے سامنے قیادت کے…

6 hours ago

جو ہمیں دوسرے درجے کا شہری بنانا چاہتے ہیں، وہ دراصل ملک کے دشمن ہیں: مولانا محمود مدنی نے کیوں کہی یہ بڑی بات؟

جمعیۃ علماء ہند کی مجلسِ منتظمہ کے دو روزہ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورت…

6 hours ago

Guwahati GMCH: کیا کینسر کے علاج میں آئے گی بڑی پیش رفت؟ آسام میں ملک کا پہلا سرکاری پروٹون بیم تھراپی مرکز قائم کرنے کی تیاری

آسام کے گوہاٹی میڈیکل کالج (جی ایم سی ایچ) میں ہندوستان کا پہلا سرکاری اور…

7 hours ago

Gold-Silver Rate: سونا اور چاندی کی قیمتیں 12 ماہ کی کم ترین سطح پر، بڑی گراوٹ سے بازار میں ہلچل،کیا یہی ہے خریداری کا صحیح وقت؟

کموڈیٹی مارکیٹ میں زبردست فروخت کے دباؤ کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں…

7 hours ago