طالبان کے نائب ترجمان حمد اللہ فطرت (تصویری کریڈٹ: X/@FitratHamd)
کابل: افغانستان نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان حکومت کے زیر اثر افغان فضائیہ نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سمیت کئی اہم شہروں میں پاکستانی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے۔ طالبان کے نائب ترجمان حمداللہ فطرت نے جمعہ کے روز یہ دعویٰ کیا۔ حمداللہ فطرت کے مطابق یہ کارروائیاں جمعرات کی رات کابل، قندھار اور پکتیا میں پاکستانی فضائی حملوں کے جواب میں کی گئیں۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ وزارتِ قومی دفاع کی فضائیہ نے جمعہ کی صبح تقریباً 11 بجے اسلام آباد کے قریب فیض آباد کے علاقے میں واقع ایک فوجی کیمپ، نوشہرہ میں آرمی چھاؤنی، جمرود ملٹری کالونی اور ایبٹ آباد میں فضائی حملے کیے۔ فطرت نے مزید کہا کہ یہ حملے انتہائی درست انداز میں کیے گئے اور ان میں پاکستانی فوج کے اہم عسکری مراکز اور تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ ان کے مطابق یہ کارروائی پاکستان کی جانب سے افغان علاقوں پر کیے گئے حملوں کا براہِ راست جواب ہے۔
افغان افواج نے 55 پاکستانی فوجیوں کو کیا ہلاک
اس سے قبل افغان وزارتِ قومی دفاع نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغان افواج نے پاک۔افغان سرحد پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے 55 پاکستانی فوجیوں کو ہلاک کر دیا اور 19 چوکیوں سمیت دو فوجی اڈوں پر قبضہ کر لیا۔ سرحدی علاقوں میں بڑھتی کشیدگی کے دوران یہ کارروائیاں انجام دی گئیں۔
خواتین اور بچوں کی ہلاکت کے بعد فوجی آپریشن
وزارت کے مطابق پاکستان کی جانب سے جمعرات کی رات افغان علاقوں پر حملوں میں خواتین اور بچوں کی ہلاکت کے بعد یہ فوجی آپریشن شروع کیا گیا۔ افغان افواج نے ڈیورنڈ لائن کے پار مشرقی اور جنوب مشرقی سمت میں پاکستانی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔
دو پاکستانی فوجی اڈے اور 19 چوکیاں ہوئیں تباہ
بیان میں کہا گیا کہ کارروائی کے دوران دو پاکستانی فوجی اڈے اور 19 چوکیاں تباہ کر دی گئیں، جبکہ شدید لڑائی کے باعث پاکستانی فوج کو مزید چار چوکیوں سے پسپا ہونا پڑا۔ چار گھنٹے تک جاری رہنے والی جھڑپوں میں متعدد پاکستانی اہلکاروں کو گرفتار کرنے کا بھی دعویٰ کیا گیا، جبکہ کچھ فوجی فرار ہونے میں کامیاب رہے۔
فوجی ٹرانسپورٹ گاڑی ضبط کرنے کا بھی دعوی
افغان وزارتِ دفاع کے مطابق آپریشن کے دوران درجنوں ہلکے اور بھاری ہتھیار، گولہ بارود اور فوجی سازوسامان قبضے میں لیا گیا۔ اس کے علاوہ ایک ٹینک تباہ اور ایک بڑی فوجی ٹرانسپورٹ گاڑی ضبط کرنے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔
کارروائی میں آٹھ افغان فوجی ہلاک، 11 زخمی
بیان میں کہا گیا کہ اس کارروائی کے دوران آٹھ افغان فوجی ہلاک جبکہ 11 زخمی ہوئے۔ کابل حکومت نے یہ بھی الزام لگایا کہ صوبہ ننگرہار میں واقع ایک مہاجر کیمپ پر پاکستانی فوج کے میزائل حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 13 افغان شہری زخمی ہوئے۔
کراچی سمیت ملک کے بڑے شہروں میں ہائی الرٹ
ادھر پاکستان کے معروف اخبار ڈان کی رپورٹ کے مطابق کراچی سمیت ملک کے بڑے شہروں میں ہائی الرٹ نافذ کر دیا گیا ہے۔ کراچی پولیس کے ترجمان کے مطابق ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آزاد خان نے شہر بھر میں سکیورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
صوبے میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ پر رکھنے کا اعلان
بیان کے مطابق حساس مقامات، اہم سرکاری و نیم سرکاری دفاتر، ہوائی اڈوں، ریلوے اسٹیشنوں اور بس ٹرمینلز پر سکیورٹی مزید مؤثر بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ صوبہ سندھ کے وزیرِ داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر پورے صوبے میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ پر رکھنے کا اعلان کیا ہے اور تمام سرکاری و نجی اداروں کی کڑی نگرانی جاری ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
ایشین گیمز 2026 کے اسکواش مکسڈ ڈبلز مقابلے میں جوشنا چناپا اور ویلون سینتھل کمار…
آئچی-ناگویا ایشین گیمز 2026 میں بھارتی ایتھلیٹ ساون برنوَال نے مردوں کی میراتھن میں چاندی…
50 میٹر رائفل 3 پوزیشن ٹیم مقابلے میں تلوتمہ سین، وِدرشا کے ونود اور آشی…
آئچی-ناگویا ایشین گیمز 2026 میں بھارت کے تمغوں کی تعداد 30 ہوگئی، 4 گولڈ، 12…
مہاراشٹر میں ووٹر لسٹ کی خصوصی نظرثانی کے خلاف ایم این ایس اور شیوسینا (یو…
مشاق خان کی آخری رسومات میں بڑے فلمی ستاروں کی عدم شرکت پر رضا مراد…