بین الاقوامی

افغانستان میں پھر دھماکہ، کابل کے ہائی سیکورٹی علاقے میں مچی تباہی، کئی افراد کے جاں بحق ہونے کی خبر

افغانستان کا دارالحکومت کابل ایک بارپھردھماکہ سے دہل گیا ہے۔ پیرکے روزشہرکے بے حد محفوظ مانے جانے والے شہرنوعلاقے میں واقع ایک ہوٹل میں زبردست دھماکہ ہوا۔ اس دھماکہ میں کئی افراد کے ہلاک ہونے اورزخمی ہونے کی خبرہے۔ حالانکہ ابھی تک مہلوکین اورزخمیوں کی صحیح تعداد کی باضابطہ طورپرتصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالمتین کانی نے بتایا کہ ابتدائی رپورٹس میں کئی لوگوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ وہیں، کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران نے کہا کہ دھماکہ ایک ہوٹل میں ہوا، جو شہرنوکے تجارتی علاقے میں واقع ہے۔ یہ علاقہ کابل کے سب سے زیادہ مصروف اورمحفوظ علاقے میں شمارکیا جاتا ہے، جہاں بڑے دفتر، شاپنگ کامپلیکس اورکئی غیرملکی سفارت خانے بھی موجود ہیں۔

علاقے میں افراتفری کا ماحول

دھماکہ کے بعد ہوٹل اوراس کے پاس افراتفری مچ گئی۔ سیکورٹی اہلکاروں نے فوراً پورے علاقے کوگھیرلیا اورزخمیوں کوقریبی اسپتالوں میں پہنچایا گیا۔ فی الحال کسی بھی دہشت گرد تنظیم نے حملے کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔ سیکورٹی ایجنسیاں یہ پتہ لگانے میں مصروف ہیں کہ دھماکہ کیسے اورکس نے کیا۔

سیکورٹی انتظامات پراٹھے سوالات

الجزیرہ کی ایک خبرکے مطابق، طالبان کے 2021 میں اقتدارمیں لوٹنے کے بعد افغانستان میں دھماکوں کے حادثہ کے مقابلے کم ضرورہوئی ہیں، لیکن خطرہ پوری طرح ختم نہیں ہوا ہے۔ ملک میں اب بھی آئی ایس آئی ایل (آئی ایس آئی ایس) سے منسلک تنظیمیں سرگرم ہیں اوربیچ بیچ میں حملے کرتی رہتی ہیں۔ سال 2025 میں اب تک افغانستان میں دو خودکش حملے ہوچکے ہیں۔ طالبان نے اقتدارمیں آتے وقت سیکورٹی بحال کرنے کا وعدہ کیا تھا، لیکن اس کے باوجود کئی حملے جاری ہیں، جن میں سے زیادہ ترکی ذمہ داری آئی ایس آئی ایل کی مقامی یونٹ نے لی ہے۔ افسران کا کہنا ہے کہ جانچ پوری ہونے کے بعد حملے سے متعلق اورجانکاری شیئرکی جائے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

PM Modi Attends ‘Bhajan Clubbing’: پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر ’بھجن کلبنگ‘ میں شریک ہوئے پی ایم مودی، کھنجری بجاتے آئے نظر

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…

4 hours ago

Opposition Protest Against CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار کے خلاف سڑک پر اپوزیشن، پٹنہ میں آر جے ڈی کا احتجاج، کانگریس نے مانگا استعفیٰ

انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…

4 hours ago