بین الاقوامی

Afghan refugees seek help: ’’ہم صرف بنیادی حقوق چاہتے ہیں…‘‘، پاکستان اور ایران میں مشکل حالات کا سامنا کر رہے افغان پناہ گزینوں نے مانگی مدد

کابل: پاکستان اور ایران میں مسلسل ظلم و ستم کا سامنا کرنے والے افغان پناہ گزینوں نے طالبان حکومت اور انسانی حقوق کی مختلف تنظیموں سے مدد مانگی ہے۔ پناہ گزینوں نے کہا کہ درست قانونی دستاویزات ہونے کے باوجود، وہ مقامی حکام (خاص طور پر پاکستان میں) کی طرف سے غیر قانونی حراست، ملک بدری اور امتیازی سلوک کے خطرے میں رہتے ہیں۔

افغانستان سے تعلق رکھنے والے ایک پناہ گزین نے طلوع نیوز نیٹ ورک کو بتایا، ’’پولیس اہلکار کسی بھی بہانے افغان پناہ گزینوں کو حراست میں لے لیتے ہیں، خواہ ان کے پاس قانونی دستاویزات ہوں یا نہ ہوں۔ وہ ہر کسی کو ملک بدر کر دیتے ہیں، جس سے ان کی بیویاں اور بچے بغیر کسی سہارے کے پھنسے جاتے ہیں۔‘‘

انسانی حقوق کے کارکن محمد خان طالبی محمد زئی نے کہا کہ میزبان ممالک بالخصوص پاکستان میں افغان پناہ گزینوں کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔ محمد زئی نے افغان میڈیا کو بتایا، ’’موجودہ افغان حکومت، اقوام متحدہ اور بین الاقوامی امدادی اداروں کو ان ممالک میں افغان پناہ گزینوں کی صورتحال پر توجہ دینی چاہیے۔‘‘

’’ہم صرف بنیادی حقوق چاہتے ہیں‘‘

پناہ گزینوں کا کہنا ہے کہ وہ صرف اپنے بنیادی حقوق چاہتے ہیں اور کچھ نہیں۔ اس ماہ کے شروع میں، انسانی حقوق کی تنظیموں اور پناہ گزینوں کی وکالت کرنے والے گروپوں کے اتحاد نے پاکستانی حکومت کو ایک کھلا خط لکھا تھا، جس میں اس سے افغان پناہ گزینوں کی جبری ملک بدری کو فوری طور پر روکنے کے لیے کہا گیا تھا۔

یو این ایچ سی آر نے کیا کہا؟

وہیں، افغانستان میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین(یو این ایچ سی آر) کے نمائندے عرفات جمال نے حال ہی میں جبری ملک بدری اور بے دخلی کے معاملے پر مقامی حکومتوں کی تنقید کی تھی۔

پناہ گزینوں کو شدید زیادتیوں کا سامنا

اپنے ملک میں جنگ اور تنازعات سے بھاگ کر افغان تارکین وطن کئی دہائیوں سے بنیادی طور پر پاکستان اور ایران میں پناہ لے رہے ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق پناہ گزینوں کو خاص طور پر پاکستان میں شدید زیادتیوں اور ظلم و ستم کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Russia Ukraine Energy Ceasefire: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا بڑا اعلان، روس اور یوکرین کے درمیان ’انرجی سیز فائر‘ نافذ

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان توانائی…

27 minutes ago

Rahul Gandhi Announces Supreme Court March: راہل گاندھی کی سپریم کورٹ تک مارچ کی اپیل، چیف جسٹس کو سونپا جائے گا میمورنڈم

سی ای سی گیانیش کمار کے استعفے اور مبینہ ووٹ چوری کے خلاف 12 اکتوبر…

36 minutes ago

PM Modi Fishermen Project: وزیر اعظم مودی کا ماہی گیروں کو بڑا تحفہ، ہزاروں کروڑ روپے کے منصوبوں کو منظوری، چنئی فشنگ ہاربر ہوگا جدید

پی ایم متسیہ سمپدا یوجنا کے تحت مچھلی کی پیداوار، کولڈ اسٹوریج اور سمندری خوراک…

53 minutes ago

Students in Chennai welcomed PM Modi: چنئی میں طلبہ نے کیا وزیر اعظم نریندر مودی کا استقبال، ترقی یافتہ ہندوستان بنانے کا لیا عزم

وزیر اعظم نریندر مودی جے گوپال گاروڈیا ہندو ودیالیہ کی گولڈن جوبلی تقریب میں ہوئے…

2 hours ago