بین الاقوامی

China Shopping Mall Fire: چین میں بڑا حادثہ، شاپنگ مال میں خوفناک آگ، 16 افراد جھلس کر ہلاک

China Shopping Mall Fire: چین میں بدھ (17 جولائی) کو ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ چین کے جنوب مغربی شہر زیگونگ کے ایک شاپنگ مال میں زبردست آگ لگنے سے 16 افراد ہلاک ہو گئے۔ چینی سرکاری میڈیا کے مطابق صوبہ سیچوان کے شہر زیگونگ میں 14 منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی۔ جس کی وجہ سے کئی لوگ عمارت کے اندر بھی پھنس گئے۔ واقعے کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں عمارت سے کالا دھواں واضح طور پر نکلتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔

سرکاری میڈیا سی سی ٹی وی کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی 300 ایمرجنسی ورکرز اور درجنوں فائر انجنوں کو موقع پر بھیج دیا گیا۔ ایمرجنسی ورکرز نے ریسکیو آپریشن کر کے تقریباً 30 افراد کو عمارت میں لگنے والی آگ سے بچا لیا۔ مقامی حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ تعمیراتی کام تھا جس کی وجہ سے چنگاری اٹھی اور پھر آگ بھڑک اٹھی۔ تاہم ابھی تک سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

حادثے کی وجہ جاننے کے لیے دی گئی ہدایات

چین کی وزارت برائے ایمرجنسی منیجمنٹ نے جمعرات کو ایک بیان میں امدادی کارکنوں اور صوبائی حکام سے کہا کہ وہ جلد از جلد آگ لگنے کی وجہ معلوم کریں۔ اس حادثے سے سبق بھی سیکھیں، تاکہ آئندہ ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔ چین میں ایسے حادثات بہت عام ہو چکے ہیں۔ ماضی میں عمارتوں میں آگ لگنے کے کئی واقعات ہوچکے ہیں جن میں درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ عمارتوں کی تعمیر کے دوران قوانین پر عمل نہ کرنا آگ لگنے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Joe Biden Corona Positive: کورونا کا شکار ہوئے جو بائیڈن، ریلی سے نکلتے ہی بگڑ گئی طبیعت، ڈاکٹروں نے دیا یہ مشورہ

دیکھیں آگ لگنے کی ویڈیو

واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے جس میں عمارت سے آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھے جا سکتے ہیں۔ کالا دھواں بھی نکل رہا ہے جو دور سے دکھائی دے رہا ہے۔ آگ بجھانے کے لیے فائر فائٹرز نے نہ صرف پائپوں کی مدد لی بلکہ ڈرون کے ذریعے آگ بجھانے کا کام بھی کیا گیا۔ زیگونگ شہر کے جس مال میں آگ لگی وہاں ڈپارٹمنٹ اسٹورز، ریستوراں اور فلم تھیٹر کے ساتھ ساتھ کئی کمپنیوں کے دفاتر بھی تھے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

US proposes fresh tariffs on India: امریکہ نے بھارت، چین سمیت 14 تجارتی شراکت داروں پر نئے ٹیرف عائد کرنے کی پیش کی تجویز

ٹرمپ انتظامیہ نے صنعتی پیداوار میں ضرورت سے زیادہ گنجائش کو امریکی تجارت کیلئے نقصان…

1 hour ago

MEA on Sheikh Hasina’s Extradition: شیخ حسینہ کی رضاکارانہ واپسی اور حوالگی کی درخواست دو الگ معاملات ہیں: وزارت خارجہ

شیخ حسینہ فی الحال ہندوستان میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے…

2 hours ago

Building Collapses in Karachi: کراچی میں زیرِ تعمیر عمارت منہدم، ایک شخص ہلاک، 10 زخمی، کئی افراد ملبے میں دبے

رپورٹوں کے مطابق، پاکستان میں عمارتوں یا ان کی چھتوں کا منہدم ہونا ایک عام…

2 hours ago

Nayi Chetna 5.0: وزیر اعظم مودی کی قیادت میں خواتین کو بااختیار بنانے کے ایک نئے دور کا آغاز: شیوراج سنگھ چوہان

مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے بدھ کے روز ’نئی چیتنا 5.0‘ مہم کا آغاز…

3 hours ago