-بھارت ایکسپریس
Shooting in Texas: امریکہ کے ٹکیساس میں ایک بار پھر فائرنگ ہوئی ہے۔ ٹیکساس میں ایک شاپنگ مال میں ہوئی فائرنگ میں 9 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ وہیں پولیس نے حملہ آورکوبھی ہلاک کردیا۔ حملہ میں سات لوگ زخمی ہوئے ہیں، ان میں بچے بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ٹیکساس کے ایلن پریمیم آؤٹ لیٹس مال میں حملہ آورنے فائرنگ کی۔ رپورٹس کے مطابق جوابی کارروائی میں پولیس نے مشتبہ شوٹر کو ہلاک کردیا۔ واقعہ کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ ان میں خون سے لتھ پتھ لوگوں کو زمین پر پڑےہوئے دیکھایا جاسکتا ہے ۔ ایک ویڈیو میں ہلاک ہوئے حملہ آورکو بھی دیکھا جاسکتا ہے ۔ اس کی لاش کے پاس حملہ میں استعمال ہوئی بندوق بھی آپ کو نظر آرہی ہے ۔
اسپتال میں سات افراد زیر علاج ہیں۔ جن میں تین کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا کہ مال میں اب کوئی خطرہ نہیں ہے۔ ایلن پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اہلکاروں نے حملہ آورکو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ ایلن پولیس ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ متعدد سیکورٹی ایجنسیوں کی فعال کارروائیوں نے ایک بڑے خطرے کو روکنے میں مدد کی۔ اب کوئی خطرہ نہیں ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے مطابق مال میں موجود کئی ملازمین نے عمارت کے اندرپناہ لے رکھی ہے۔ شوپ کے مالک جل وولی نے ایک مقامی نیوز اسٹیشن کو بتایا کہ جب فائرنگ ہوئی تو وہ اپنی ۷۹ سالہ ماں کے ساتھ اندر تھیں۔ وولی نے سی بی ایس سے منسلک ڈبلیو ڈی جے ٹی کو بتایا ک مجھے فوراٰ پتا چل گیا یہ بندوق کی گولی کی اواز تھی۔ پھر ہم صرف فرش پر لیٹ گئے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس مال کو چلانے والی کمپنی نے ایک بیان میں کہا: ہم مایوس اور غصے میں ہیں کہ ہمارے مہمان اور کرایہ دار آج اس پرتشدد واقعے کے نتیجے میں پہنچے۔ اس میں مزید کہا گیا، ہم وائوواٹوسا پولیس ڈیپارٹمنٹ میں اپنے شراکت داروں کے شکر گزار ہیں اور ہم ان کی تحقیقات میں تعاون کر رہے ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
ریلائنس کے ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس فارآرل (ای ایس اے) پروگرام کے تحت ہے ہیملیزونڈرلینڈ کے…
کارنیول میں اسکول کے طلباء نے بہت سے تفریحی کھیلوں، تفریحی سرگرمیوں، مختلف آرٹ اینڈ…
بنگلہ دیش کے خارجہ امور کے مشیر توحید حسین نے کہا کہ ’’ہم نے ہندوستانی…
مہاراشٹر کے تشدد سے متاثرہ پربھنی کا دورہ کرنے کے بعد لوک سبھا میں اپوزیشن…
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے…
ونود کامبلی نے 1991 میں ہندوستان کے لیے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔…