United Nations: مسلح ملیشیا گروہ کوڈیکو نے کانگو میں بے گھر افراد کے لئے بنائے گئے ایک کیمپ میں رہ رہے سات لوگوں کا قتل کر دیا۔اقوام متحدہ کے ترجمان نے یہ اطلاع دی ہے۔ اقوام متحدہ کےچیف سیکرٹری انٹونیوگٹیریس کے نائب ترجمان فرحان حق نے کہا کہ یہ معاملہ جمعرات کے روز اٹوری صوبے میں زوگو سے 9 کلومیٹر مشرق میں بے گھر افراد کے لئے بنائے گئے پلین ساوو کیمپ میں پیش آیا۔
حق نے کہا کہ اقوام متحدہ کے امن دستوں کو کیمپ کو محفوظ بنانے اور تشدد کو روکنے کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔یہ حملہ وہاں ہوئے آخری پر تشدد حملے سے تقریباً ایک سال بعد ہوا ہے، جس میں فروری 2022 میں قریب 60 لوگ ہلاک ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں- یورپی پارلیمنٹ نے روس کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والا ریاست قراردیا
خبر رساں ادارے ژنہوا کی ایک رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ تازہ ترین حملہ ہفتہ کے آخر میں کوڈیکو حملوں کے بعد نیامبا اور موبوگی دیہاتوں میں بشمول خواتین و بچے 49 شہریوں کی لاشوں پر مشتمل اجتماعی قبروں کی دریافت کے بعد کیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ یہ واقعات گزشتہ چند ہفتوں کے دوران شہریوں پر ہونے والے پر تشدد حملوں کے سلسلے میں تازہ ترین ہیں، جو زوگو اور پڑوسی مہاگی میں شہری اور انسانی کارروئیوں کو بری طرح متاثر کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں- Pravasi Bhartiya Sammelan: صدر دروپدی مرمو نے 27 پرواسی بھارتیوں کو اعزاز سے نوازا
ترجمان نے کہا کہ رواں ماہ کے آغاز سے کم از کم 12 انسانی تنظیموں نے عدم تحفظ کی وجہ سے ان علاقوں میں اپنی موجودگی اور کارروائیاں کم کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن مشن زمینی پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور شہریوں کی حفاظت کے لیے متعلقہ حکام کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔
حق نے کہا کہ ہم انسانی ہمدردی کے شراکت داروں کے ساتھ بھی رابطہ کر رہے ہیں تاکہ سیکورٹی پرمٹ ملتے ہی مدد فراہم کی جا سکے۔
-بھارت ایکسپریس
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…