بین الاقوامی

Japan Earthquake: جاپان میں زلزلے کے شدید جھٹکے، ریکٹر اسکیل پر 6.2 کی شدت، خوف و ہراس سے لوگ اپنے گھروں سے باہرنکل آئے

نئی دہلی :جاپان کے شمالی علاقے میں پیر کی صبح درمیانی شدت کے زلزلے نے لوگوں کو خوفزدہ کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی، قابل ذکربات یہ ہےکہ  فی الحال کسی جانی یا مالی نقصان کی خبر سامنے نہیں آئی۔ جاپان کی وزیر اعظم سانائے تاکائچی نے شہریوں کو محتاط رہنے اور ممکنہ آفٹر شاکس کے پیش نظر چوکنا رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق اس زلزلے کے بعد سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ امریکی ادارے یو ایس جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز جاپان کے شمالی بڑے جزیرے ہوکائیڈو میں واقع ایک چھوٹے شہر سارابیتسو سے تقریباً 18 کلومیٹر مغرب میں تھا، جبکہ اس کی گہرائی 81 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ یو ایس جی ایس کے مطابق زلزلے کی شدت 6.1 بھی نوٹ کی گئی۔

وزیر اعظم سانائے تاکائچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ صبح تقریباً 5:24 بجے ہوکائیدو کے ٹوکاچی علاقے کے جنوبی حصے میں زلزلے کا مرکز تھا، جب کہ جاپانی سیسمک اسکیل پر 5-کم شدت کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جو خاصے طاقتور سمجھے جاتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے، لیکن احتیاط ضروری ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت نے فوری طور پر “پرائم منسٹر آفس کرائسز مینجمنٹ سینٹر” اور “کمیونیکیشن روم” کو فعال کر دیا ہے، تاکہ صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے اور عوام کو بروقت معلومات فراہم کی جا سکیں۔ ان کے مطابق حکومت ہر ممکن اقدام کے لیے تیار ہے۔

دوسری جانب ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ جن علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، وہاں چٹانوں کے گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ جاپان  کی مانیٹرنگ ایجنسی کے حکام نے یہ بھی انتباہ دیا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں اسی شدت کے مزید زلزلے آنے کا امکان موجود ہے، اس لیے شہریوں کو مسلسل چوکنا رہنا چاہیے۔قابل ذکر ہے کہ ایک ہفتہ قبل بھی جاپان میں 7.7 شدت کا زلزلہ آیا تھا، جس کے بعد حکومت نے شمال مشرقی ساحلی علاقوں میں ممکنہ بڑے زلزلے (میگا کوئیک) کے خطرے کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کی تھی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جاپان زلزلہ خیز پٹی میں واقع ہے، اس لیے یہاں اس طرح کے جھٹکے معمول کا حصہ ہیں، تاہم بروقت تیاری اور احتیاطی تدابیر کے ذریعے بڑے نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔

بھارت ایکسیر یس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Census 2027 Centre Amends Rules: مردم شماری کے قواعد میں ترمیم، پرائیویٹ اسکولوں کے عملے پر کیا پڑے گا اثر؟

مرکزی حکومت نے مردم شماری کے قواعد 1990 میں ترمیم کرکے نجی اسکولوں کے اساتذہ…

21 minutes ago

India-Maldives Relations: ہندوستان نے مالدیپ کی 30 ارب روپے کی کرنسی سویپ سہولت میں توسیع کی درخواست کو دی منظوری

ہندوستان نے مالدیپ حکومت کی 30 ارب روپے کی کرنسی سویپ سہولت میں توسیع کی…

33 minutes ago

Preeti Shekhar Slams Prashant Kishor: ’اپنی اوقات میں رہیے پرشانت کشور‘، بی جے پی کی جنرل سکریٹری پریتی شیکھر کا پی کے پر سخت حملہ

وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری سے متعلق بیان پر بہار کی سیاست گرم، ڈاکٹر پریتی شیکھر…

52 minutes ago

Mamata Banerjee’s statement: ابھجیت دیپکے کو حراست میں لیے جانے پر ممتا بنرجی بولیں، ’گھبراؤ مت، ابھی دیدی آپ کے ساتھ ہے‘

ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’دہلی پولیس…

2 hours ago