Earthquake in Turkey: ریکٹر اسکیل پر 7.8 کی شدت کے زلزلے کے بعد ترکیہ اور شام میں 500 سے زائد افراد ہلاک اور تقریباً 3000 دیگر زخمی ہو گئےہیں۔ یہ جانکاری حکام کی طرف سے دی گئی ہے۔ ترکیہ کے نائب صدر فوات اوکتے نے کہا کہ اب مرنے والوں کی تعداد 284 ہو گئی ہے۔
دریں اثنا، شام کی وزارت صحت نے کہا کہ حلب، حما، طرطوس اور لاذقیہ کے علاقوں سے اب تک 237 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ترکیہ میں 2,323 زخمی ہیں جبکہ شام میں 639 کی اطلاع ہے۔
ترکیہ کے شہر غازیانتیپ کے قریب 17.9 کلومیٹر کی گہرائی میں صبح 4.17 بجے آنے والے شدید زلزلے کے جھٹکے لبنان اور قبرص میں بھی محسوس کیے گئے۔
میڈیا کودیے ایک بیان میں، ترکیہ کے وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے کہا کہ 10 شہر Gaziantep، Kahramanmaraş، Hatay، Osmaniye، Adiyaman، Malatya، Sanliurfa، Adana، Diyarbakır اور Kilis متاثر ہوئے ہیں۔
وزیر نے بتایا کہ کم از کم 23 لوگ غازیانتیپ کے شمال مشرق کے ملاتیا صوبے میں، 17 لوگ مشرق میں سانلیورفا میں، باقی دیار باقر اور عثمانیہ میں مارے گئے۔
یہ بھی پڑھیں- Earthquake In Turkey: ترکی میں 7.8 شدت کا زلزلہ، عمارتیں منہدم؛ ملبے تلے لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ
ژنہوا نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ شام کے نائب وزیر صحت احمد دمیریہ نے کہا کہ متاثرہ علاقوں کو فراہم کرنے کے لیے عام ہنگامی منصوبے بنائے گئے ہیں اور نجی اسپتالوں کو زخمیوں کے علاج کے لیے کہا گیا ہے۔
وزارت ٹرانسپورٹ نے احتیاطی اقدام کے طور پر ریلوے نیٹ ورک کے پلوں اور پٹریوں کے معائنے تک ریل ٹریفک کو معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
دونوں پڑوسی ممالک کے حکام کو ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ کئی عمارتیں منہدم ہو گئی ہیں اور ملبے کے ڈھیر تلے بچ جانے والوں کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔
ژنہوا نیوز ایجنسی نے ترکیہ کی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (AFAD) کے حوالے سے بتایا کہ ابتدائی زلزلے کے بعد صبح 4.26 بجے ریکٹر اسکیل پر 6.4 کی شدت کا ایک اور زلزلہ آیا۔ اے ایف اے ڈی نے کہا کہ کم از کم 50 آفٹر شاکس ریکارڈ کیے گئے۔
-بھارت ایکسپریس
ریٹائرڈ جسٹس ارون کمار مشرا کی مدت کار گزشتہ یکم جون کو مکمل ہوگئی تھی،…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ بالی ووڈ ہنگامہ کی ایک رپورٹ کے مطابق، 'پٹھان'،…
بی سی سی آئی نے محمد شمی کی چوٹ پربہت بڑا اپڈیٹ جاری کیا ہے۔…
مرکزی حکومت نے پیر کو ’نو ڈیٹینشن پالیسی‘کو ختم کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے…
کانگریس پارٹی کی لیڈراور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے نوکری کے لئے درخواست فارم پرلگنے…
اس فلم میں روس یوکرین جنگ سے بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کے مصائب…