بین الاقوامی

School Shooting:امریکی اسکول میں فائرنگ، 3 طلبہ سمیت 6 ہلاک،قاتل ٹرانس جینڈر تھی

School Shooting: آڈرے ہیل نامی 28 سالہ خاتون نے امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر نیش وِل کے ایک کرسچن سکول میں فائرنگ کر دی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ گولی لگنے سے 6 لوگوں کی موت ہو گئی۔ جاں بحق ہونے والوں میں تین طالب علم بھی شامل ہیں۔ گولی لگنے سے یہ سبھی شدید زخمی ہوگئے تھے۔ انہیں  منرو کیرل جونیئر چلڈرن اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں  مردہ قرار دیا۔

حکام اور میڈیا رپورٹس کے مطابق اس واقعے میں تین بچوں سمیت 6 کی موت ہو گئی ہے۔ جس اسکول میں یہ واقعہ پیش آیا وہ ایلیمنٹری اسکول تھا۔ اس میں زیر تعلیم تمام بچوں کی عمریں 12 سال سے کم تھیں۔

حکام نے بتایا کہ پہلی ہنگامی کال صبح 10 بجے کے قریب موصول ہوئی

حملے کے بعد پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور 15 منٹ کے اندر حملہ آور کو ہلاک کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق جس اسکول پر حملہ کیا گیا اس کا نام دی دی کووننٹ اسکول بتایا جا رہا ہے۔ واقعہ کے بعد سے بڑی تعداد میں پولیس فورس وہاں تعینات ہے۔ نیش ول پولیس کے ترجمان ڈان ایرون نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ مشتبہ  حملہ آور کے پاس دو رائفلیں اور ایک ہینڈ گن تھی۔

افسر نے کہا کہ اس واقعہ کے پیچھے اس کا مقصد کیا تھا اس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

امریکہ میں فائرنگ کے واقعات اکثر ہوتے رہتے ہیں۔ اتوار کو ریاست کیلیفورنیا میں واقع ایک گرودوارے میں دو افراد کے بیچ  گولی باری کے واقعات رونما ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایک شخص نے دوسرے شخص کے دوست کو گولی مار دی تھی۔ اس کے بعد لڑائی میں شامل دوسرے شخص نے اپنے دوست کو گولی مارنے والے شخص کو گولی مار دی تھی  اور فرار ہوگیا تھا۔

 

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Netanyahu Invites PM Modi & Captain Smit: اسرائیل کے یوم آزادی پر پی ایم مودی اور کیپٹن اسمت مچھار کو خصوصی دعوت، نیتن یاہو نے فون پر کی بات

اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…

4 hours ago

PM Modi Public Service Exhibition: گجرات میں وزیر اعظم مودی کے 25 سالہ عوامی خدمت کے سفر کی نمائش، وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے کیا معائنہ

پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…

4 hours ago