بین الاقوامی

So far 426 Airstrike on Gaza: اسرائیل کے حملہ میں 256 افراد ہلاک، اسرائیل  نے غزہ کی پٹی کو کنٹرول کرنے کا  کیا عزم،جاپان  نےکی امن کی اپیل

اسرائیل او رفلسطین کے بیچ ہفتہ سے ہی جنگ وہورہی ہے۔ میڈل ایسٹ میں اسرائیل اور فلسطین کے بیچ ایک بار پھر حالات خراب ہوگئے ہیں۔ اچانک بڑے پیمانے پر ہوئے اس حملہ کے بعد اسرائیل میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

اسرائیل اور فلسطین کے بیچ ہفتہ سے ہی جنگ ہورہی ہے ۔ حماس اور اسرائیلی فوج کے درمیان جاری لڑائی کے درمیان اسرائیل نے درجنوں ٹینک غزہ کی سرحد کی طرف روانہ کر دئے ہیں۔ اب تک اسرائیل فضائی حملے کرتا تھا ۔لیکن اب اس نے زمینی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غزہ میں موجود فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 256 فلسطینی جاں بحق ہوئے ہیں۔ جن میں 20 بچے بھی شامل ہیں۔ 1788 فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں ان زخمیوں میں 121 بچے بھی شامل  ہیں۔

 اسرائیل  نے غزہ کی پٹی کو کنٹرول کرنے کا  کیا عزم

اسرائیل ڈیفنس فورس نے کہا ہے کہ اس کا مقصد غزہ کی پٹی پر کنٹرول حاصل کرنا ہے۔ آئی ڈی ایف انٹرنیشنل کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل رچرڈ ہیچٹ نے کہا کہ اس وقت جو اہم چیز ہمارے لئے اہم ہے ۔وہ غزہ کی پٹی کا کنٹرول حاصل کرنا ہے۔ ہمارے پاس اگلے 12 گھنٹے کے ہدف ہیں۔ ہم پورے علاقے پر کنٹرول اور شدت پسندوں کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

غزہ پر اب تک 426 فضائی حملے ہو چکے ہیں

غزہ کی پٹی پر ہفتے کے روز شروع ہونے والا فضائی حملہ اتوار کو بھی جاری رہا۔ اسرائیلی ڈیفنس فورس نے غزہ کی پٹی کے ارد گرد رہنے والے شہریوں کو نکال لیا ہے۔ آئی ڈی ایف نے کہا ہے کہ غزہ پر اب تک 426 فضائی حملے کیے گئے ہیں جن میں سے 10 ٹاورز کو نشانہ بنایا گیا ہے جو حماس کے زیر استعمال تھے۔ غزہ کی پٹی کے ارد گرد 10 ہزار اسرائیلی فوجی بھی تعینات ہیں۔

حماس کے حملے میں 350 اسرائیلی ہلاک ہوئے

اسرائیل اور فلسطین کے درمیان سنیچر سے جنگ جاری ہے۔ حماس کے حملوں میں اب تک 350 کے قریب اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں۔
اسرائیل نے اپنے دشمن کے خلاف ‘آپریشن آئرن سوورڈز’ شروع کر رکھا ہے

حماس نے اس حملے کو آپریشن ‘الاقصیٰ فلڈ’ کا نام دیا ہے۔ اسرائیل پر حملے کے فوراً بعد اس ملک نے ‘جنگ’ کا اعلان کر دیا۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اعلان جنگ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین اپنے دشمن سے “انپریسیڈنڈیڈ  پراس” چکائے گا۔ اسرائیل نے اپنے دشمن کے خلاف ‘آپریشن آئرن سوورڈز’ شروع کر رکھا ہے۔

جاپان نے امن کی اپیل کی

جاپانی وزیر اعظم Fumio Kishida نے ٹویٹ کیا کہ اسرائیل پر حماس اور دیگر فلسطینی انتہا پسندوں نے غزہ سے حملہ کیا۔ جاپان ان حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے جن سے معصوم لوگوں کو نقصان پہنچا ہے۔ میں سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کے لیے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ انتہا پسندوں کی جانب سے بہت سے لوگوں کو اغوا کرنے کی اطلاعات ہیں، جاپان ایسے اقدامات کی شدید مذمت کرتا ہے اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتا ہے۔ جاپان کو بھی غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد پر گہری تشویش ہے۔ تمام متعلقہ فریق زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Trump’s executive order: صدر ٹرمپ کے پہلے فیصلے کے خلاف 22 ریاستوں نے عدالت میں مقدمہ کردیا دائر،جانئے کن فیصلوں کو کیا گیا ہے چیلنج

امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…

3 minutes ago

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

45 minutes ago

15 دن سے مردہ خانے میں پڑی لاش ،تدفین کے لیے سپریم کورٹ تک قانونی لڑائی ، جانئے پورا معاملہ

سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…

2 hours ago