بین الاقوامی

Mass Shooting in US: امریکہ کے شہر لیوسٹن میں بڑے پیمانے پر ہوئی اندھا دھند فائرنگ میں 22 افراد ہلاک، 50 سے زائد زخمی

Mass Shooting in US: امریکہ میں بدھ (25 اکتوبر) کو ریاست مین کے لیوسٹن شہر میں کم از کم تین مقامات پر فائرنگ کے واقعات پیش آئے۔ اس حملے میں کم از کم 22 افراد کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق 50 – 60 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ فائرنگ کا واقعہ 25 اکتوبر کی رات دیر گئے پیش آیا۔ واقعہ کے بعد ملزم فرار ہے۔ اس کے پاس بندوق تھی، جس کی مدد سے وہ لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ کر رہا تھا۔

اے بی سی کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ باؤلنگ ایلی، مقامی بار اور وال مارٹ سینٹر میں پیش آیا۔ اے پی کے مطابق دو پولیس افسران نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تفتیشی افسران اب بھی جائے وقوعہ کی چھان بین کر رہے ہیں اور شواہد اکٹھے کر رہے ہیں۔

حملہ آور کا فوج سے ہے تعلق

امریکی شہر لیوسٹن کے پولیس اہلکار فائرنگ کے اس دل دہلا دینے والے واقعے کے دو شوٹروں کی تلاش میں ہیں۔ روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق مشتبہ حملہ آور کی دو تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں، جس میں اس نے ہاتھ میں سیمی آٹومیٹک رائفل پکڑی ہوئی ہے۔ فائرنگ کے واقعے میں ملوث حملہ آور کی شناخت رابرٹ کارڈ کے نام سے ہوئی ہے۔ انہوں نے تقریباً 20 سال تک فوج میں سارجنٹ کے طور پر کام کیا ہے۔

اینڈروسکاگن کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے اس کیس کے حوالے سے فیس بک پر ایک بیان جاری کیا اور مشتبہ شخص کے بارے میں معلومات شیئر کیں۔ اس کے علاوہ مین اسٹیٹ پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر بھی معلومات دی ہیں اور ایکٹو شوٹر کے بارے میں وارننگ دی ہے۔

2022 کے بعد سب سے بڑا حملہ

اینڈروسکاگن کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے لیوسٹن شوٹنگ میں ملوث مشتبہ شخص کی تصاویر جاری کی ہیں۔ اس کے علاوہ لیوسٹن اسٹیٹ پولیس نے فیس بک پر ایک پوسٹ کے ذریعے لوگوں کو آگاہ کیا ہے کہ براہ کرم دروازے بند کر کے اپنے گھر کے اندر رہیں۔ اگر آپ کو کوئی مشکوک سرگرمی یا شخص نظر آتا ہے، تو براہ کرم ہمیں 911 پر کال کرکے مطلع کریں۔ ایک امریکی اہلکار نے بتایا کہ صدر جو بائیڈن کو بھی حملے کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Hurricane Otis: میکسیکو میں سمندری طوفان اوٹس نے مچائی تباہی، گھر، گاڑی، بجلی وغیرہ سب ہوئے متاثر

لیوسٹن حملے کو سال 2022 کے بعد سب سے بڑا حملہ قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ گزشتہ سال مئی میں ٹیکساس کے شہر اوولڈے کے ایک پرائمری اسکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں دو اساتذہ سمیت 19 بچے ہلاک ہوئے تھے۔ ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ میں سال 2022 کے دوران فائرنگ سے متعلق 647 واقعات ریکارڈ کیے گئے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

2 hours ago

Maharashtra Election 2024: مہاراشٹرا انتخابات کی گنتی سے قبل ادھو ٹھاکرے الرٹ، امیدواروں کو دی یہ ہدایت

ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…

2 hours ago

Udaipur Accident: ادے پور میں المناک حادثہ، ٹرالی اور کار کے درمیان ہوئے تصادم میں 5 افراد کی موقع پر ہی موت

حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…

4 hours ago

UP Hospital: یوپی کے اسپتالوں میں آئے گی بڑی تبدیلی،جھانسی حا دثہ کے بعد ایکشن موڈ میں نائب وزیر اعلی بر جیش پاٹھک

اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…

4 hours ago