بین الاقوامی

China Boarding School Fire: چین میں بورڈنگ اسکول کے ہاسٹل میں آگ لگنے سے 13 کی موت ، اسکول کا مالک پولیس کی گرفت میں، پولیس تفتیش میں مصروف

چین کے صوبے ہینان میں ایک پرائمری بورڈنگ اسکول کے ہاسٹل میں آگ لگنے سے کم از کم 13 افراد ہلاک ہو گئے۔ چین کے سرکاری میڈیا شنہوا کے مطابق یانشنپو گاؤں کے مقامی لوگوں نے جمعہ (19 جنوری) کی رات 11 بجے ینگکائی اسکول میں آگ لگنے کی اطلاع دی۔

ژنہوا کے مطابق ‘امدادی کارکن جائے وقوعہ پر پہنچے اور رات 11:38 بجے آگ پر قابو پالیا گیا۔ تاہم، فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ مرنے والوں میں کتنے طالب علم تھے۔ اس واقعے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے اور اس وقت مقامی اسپتال میں زیر علاج ہے۔ مقامی میڈیا کی معلومات کے مطابق اسکول کے مالک کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

سب سے زیادہ گنجان آباد ممالک میں سے ایک ہونے کے باوجود حفاظتی معیارات کی کمی کی وجہ سے چین کے بہت سے صوبوں میں آگ لگنے کے واقعات اور اسی طرح کے خطرات عام ہیں۔

سوشل میڈیا پر لوگوں کا غصہ پھوٹ پڑا

اسکول میں آگ لگنے کے واقعے کے بعد لوگوں نے چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنے غصے کا اظہار کیا اور حفاظت میں کسی کوتاہی کے ذمہ داروں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق چین سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے سوشل میڈیا پر لکھا، یہ بہت خوفناک ہے، 13 خاندانوں کے 13 بچے، سب ایک ہی لمحے میں چلے گئے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

اب نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہندوستان کا مستقبل، خوشحالی اور پائیداری کے میدان میں کریں قیادت: ڈاکٹر راجیشور سنگھ

ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…

34 minutes ago

لندن میں امریکی سفارت خانہ کے قریب مشتبہ پیکج دھماکہ! برطانیہ میں الرٹ، گیٹوک ایئرپورٹ خالی کرا لیا گیا

لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…

1 hour ago

Legal aspects of US prosecutors charging Gautam Adani: گوتم اڈانی مجرم ثابت ہونے تک بے قصور ہیں ،امریکہ میں صرف ان پر الزامات لگے ہیں،ایڈوکیٹ وجئے اگروال

ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…

2 hours ago

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

3 hours ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

5 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

5 hours ago