بین الاقوامی

Pakistan Old Man: پاکستان میں 110 سال کے بزرگ شخص نے کی چوتھی شادی، خاندان میں ہیں کل 84 افراد، دیکھیں ویڈیو

Pakistan Khyber Pakhtunkhwa Old Man: پاکستان کے خیبرپختونخوا میں 110 سال کے بزرگ شخص نے چوتھی بار نکاح کیا ہے۔ بوڑھے شخص کے نکاح کا ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہا ہے۔ پاکستان کے خیبرپختونخوا میں رہنے والے 110 سال کے بزرگ شخص کا نام عبدالحنان ہے۔ انہوں نے اپنے سی نصف عمر کی خاتون یعنی 55 سال کی خاتون سے شادی کرلی ہے۔ قاری محمد ارشد نے نکاح کے عمل کو مکمل کرایا، جہاں منشہرہ ضلع کے سابق کونسلر خالد خان گواہوں میں سے تھے۔

پاکستان کے 110 سالہ بزرگ دولہے کے خاندان میں کل 84 اراکین ہیں۔ ان کے 12 بچے ہیں۔ ان 12 بچوں میں 6 بیٹے اور 6 بیٹیاں ہیں۔ اس کے علاوہ بزرگ آدمی کے بھائیوں کی بیٹیاں ہیں۔ عبدالحنان کے سب سے بڑے بیٹے کی عمر70 سال ہے،، جو اپنے والد کی چوتھی اہلیہ سے 15 سال بڑا ہے۔

 

5,000 روپئے کی مہر کے ساتھ نکاح

110سال کے ایک بوڑھے شخص نے خیبرپختونخوا کے منشہرہ ضلع کی ایک مسجد میں  5,000 روپئے کی مہرکے ساتھ نکاح کیا ہے۔ ان کے نکاح تقریب میں ان کے خاندان کے اراکین موجود تھے۔

اس سے پہلے پاکستان کے منشہرہ ضلع کے ایک دوسرے شخص محمد ذکریا نے کچھ دنوں پہلے 90 سال کی عمر میں دوسری شادی کی تھی۔ اس شخص کی پہلی اہلیہ کا انتقال سال 2011 میں ہوگیا تھا۔ 90 سال کی شخص کے بھی 12 بچے ہیں، جن میں 7 بیٹے اور 5 بیٹیاں شامل ہیں۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

36 minutes ago

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

2 hours ago