بین الاقوامی

چین میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک، 9 زخمی

بیجنگ، 25 نومبر (بھارت ایکسپریس): چین کے شنجیانگ ایغور خود مختار علاقے کے دارالحکومت ارومکی  میں ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے کم از کم 10 افراد ہلاک اور نو زخمی ہو گئے۔ حکام نے جمعہ کو یہ اطلاع دی کہ 10 افراد کی ہلاکت اور 9 کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

 شنہوا خبر رساں ایجنسی  کی ایک رپورٹ کے مطابق آگ جمعرات کی شام 7.49 بجے تیان شان ضلع میں ایک کمیونٹی کی عمارت میں لگی۔

رات تقریباً 10.35 بجے آگ پر قابو پالیا گیا۔ حکومت کی جانب سے اطلاع دی گئی  کہ ایمرجنسی  علاج کے باوجود دس افراد ہلاک اور نو زخمی ہوگئے۔ حادثے کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Bharat Express

Recent Posts

Supreme Court: حکومت ہر نجی جائیداد پر قبضہ نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…

1 hour ago

Donald Trump vs Kamala Harris: ڈونلڈ ٹرمپ یا کملا ہیرس، کس کی جیت ہوگی بھارت کے لیے فائدے مند؟

ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…

3 hours ago