بالی ووڈ کے مقبول ترین جوڑوں میں سے ایک سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال ایک بار پھرسوشل میڈیا پر خبروں رونق بنے ہوئے ہیں۔ یہ جوڑا اکثر اپنی پوسٹس اور ویڈیوز سے سرخیوں میں رہتا ہے۔ مداح ان پر پیار او رخوشی دونوں برساتے ہیں ، اس کے ساتھ وہ ان دونو ں پر بتصرے کرنے سے باز بھی نہیں آتے ہیں۔ لیکن سوناکشی ہمیشہ کی طرح اپنے انداز میں ٹرولز کا جواب دینا جانتی ہیں۔ یہ جوڑا (کپل)حال ہی میں سیر و تفریح کے لئے ابوظہبی گیا تھا، اور سوناکشی نے اپنے سفر کے بارے میں اپنے بلاگ پرشیئر کیا۔ جیسے ہی یہ ویڈیو منظر عام پر آئی، اس ویڈیو
کی وجہ سے انٹرنیٹ پر بحث کا دور شروع ہوگیا۔
سوناکشی نے اپنے ابوظہبی کے دورے کے دوران پہلی بار مسجد دیکھنے پہنچی
ویڈیو کی شروعات سوناکشی کے ابوظہبی کے سفر کے بارے میں بتانے سے ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا، آج ہم ابوظہبی میں ہیں، اور یہاں ہمارا سفر کچھ مختلف ہونے والا ہے۔ ابوظہبی ٹورازم نے ہمیں شہر کی خوبصورتی دیکھنے کی دعوت دی ہے، اور انہوں نے ہمارے لیے بہترین انتظامات کیے ہیں۔ اس کے بعد سوناکشی نے انکشاف کیا کہ وہ پہلی بار کسی مسجد میں جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا، میں بہت پرجوش ہوں کیونکہ یہ میری پہلی بار کسی مسجد میں جاررہی ہوں ۔ میں مندر، چرچ گئی ہوں، لیکن کبھی مسجد نہیں گئی۔ جیسے ہی سوناکشی یہ بات ختم کرتی ہے، ظہیر نے فوراً طنزیہ انداز میں کہا، “مجھے واضح کرنے دو، میں اسے وہاں اس کا مذہب تبدیل کرنے کے لیے نہیں لے جا رہا، ہم اسے دیکھنے جا رہے ہیں کیونکہ وہ بہت خوبصورت ہے۔ سوناکشی پھر ہنستے ہوئے کہتی ہیں، اسپیشل میرج ایکٹ زندہ باد۔ اس ایک لائن نے سب کا دل جیت لیا ۔ بہت
سے یوزر نے ظہیر کی حاضر جوابی کی تعریف کی۔
داحوں کا کہنا تھا کہ ’سونا کو اپنا اصلی سونا مل گیا ہے۔
اب ظہیر کا یہ بیان سن کر سوشل میڈیا پر لوگوں نے ان کی تعریف کرنا شروع کر دی ہے۔ ایک یوزر نے لکھا، “ظہیر نے اشاروں سے ٹرولز کو زبردست جواب دیا۔ اصلی سونا کو اپنا اصلی سونا مل گیا ہے۔ جب کہ ایک اور یوزر نے کہا، ان کے شوہر بہت مزاحیہ ہیں، ان حاضر جوابی حیرت انگیز ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
اپوزیشن پر حملہ کرتے ہوئے اویسی نے کہا، سماج وادی پارٹی کے لوگوں اور تمہارے…
اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جغرافیائی سیاسی کشیدگی،…
مقامی لوگوں نے کہا کہ افسران اور ملازمین مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ جب بھی…
سال 1564 میں جب آصف خان کی قیادت میں ایک بڑی مغل فوج نے گونڈوانا…
اعلیٰ سطحی ملاقات کا اہم ایجنڈا دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو نئی بلندیوں…
دوسری جانب ون ڈے سیریز میں بھارت کو سخت ٹکر دینے کے بعد ویسٹ انڈیز…