کچھ وقت پہلے ہی وکی کوشل کی ‘بیڈ نیوز’ تھیٹرمیں ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم کی منفرد کہانی اور اسٹار کاسٹ کی اداکاری کو خوب سراہا گیا۔ فلم کو ناقدین اور ناظرین کی طرف سے مثبت ریو ملے تھے ، حالانکہ ‘بیڈ نیوز’ باکس آفس پر اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکی۔ پھر بھی فلم کی کافی تعریف ہوئی ہے۔
ان لوگوں کے لیے خوشخبری ہے جو تھیٹر میں ‘بیڈ نیوز’ نہیں دیکھ سکے تھے۔ دراصل اب وکی کوشل کی یہ فلم گھر بیٹھے فری مںی دیکھی جا سکتی ہے۔ ہم آپ کوبتائیں گےکس اوٹی ٹی پلیٹ فارم پر ‘بیڈ نیوز ‘ فری میں دیکھی جا سکتی ہے؟
اوٹی ٹی پر ‘بیڈ نیوز’ فری میں کب اور کہاں دیکھیں؟
رومانٹک کامیڈی فلم ‘بیڈ نیوز’ کے ڈیجیٹل حقوق پرائم ویڈیو نے حاصل کیے ہیں اور انہوں نے 31 اگست کو اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر ڈیبیو بھی کیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ فلم فی الحال پرائم ویڈیو پر 349 روپے میں رینٹ پر دستیاب ہے۔ ساتھ ہی، کچھ ناظرین ابھی بھی اوٹی ٹی پلیٹ فارمز پر ‘بیڈ نیوز’ کی فری ا سٹریمنگ کا انتظار کر رہے ہیں۔
ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ پرائم ویڈیو پر رینٹ پر ریلیز ہونے والی فلمیں عام طور پر پلیٹ فارم پر ان کے ابتدائی پریمیئر کے تقریباً 10-15 دن بعد فری میں اسٹریمنگ کے لیے دستیاب ہوتی ہیں۔ اس طرز کی بنیاد پر اس بات کا امکان ہے کہ ستمبر کے دوسرے ہفتے تک پرائم ویڈیو پر ‘بیڈ نیوز ‘ فری دستیاب ہو سکتی ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے، او ٹی ٹی پر فلم کی فری اسٹریمنگ کی صحیح تاریخ کا ابھی انتظار ہے۔
بیڈنیوز کی اسٹار کاسٹ اور کہانی
آپ کو بتاتے چلیں کہ ‘بیڈ نیوز’ میں وکی کوشل، ایمی ورک اور ترپتی ڈمری نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔ اننت تیواری کی ہدایت کاری میں بنی یہ فلم گڈ نیوز کا سیکوئل ہے، جس میں اکشے کمار، کرینہ کپور، دلجیت دوسانجھ اور کیارا ایڈوانی شامل ہیں۔ فلم کی کہانی طبی اصطلاح heteropaternal superfecundation پر مبنی ہے۔ فلم میں ترپتی ڈمری جڑواں بچوں کی ماں بننے والی ہیں لیکن کہانی میں موڑ یہ ہے کہ ان کے بچوں کے حیاتیاتی باپ مختلف ہیں۔ ایسے میں فلم میں کئی حیران کن ٹوئسٹ ہیں۔
بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…