انٹرٹینمنٹ

’جن نائیکن‘ کی ریلیز پرتعطل برقرار، مدراس ہائی کورٹ نے فیصلہ رکھا محفوظ

ساوتھ انڈسٹری کے سپراسٹاروجے تھلاپتی ان دنوں کافی سرخیوں میں بنے ہوئے ہیں۔ دراصل، ان کی آنے والی فلم ’جن نائیکن‘ ریلیزکے لئے کافی جدوجہد کررہی ہے۔ واضح رہے کہ وجے تھلاپتی کی فلم ’جن نائیکن‘ کوابھی تک سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن (سی بی ایف سی) کا سرٹیفکیٹ نہیں ملا ہے، جس کے لئے فلم کے اداکارنے عدالت کا رخ کیا تھا۔ حالانکہ عدالت نے فلم ’جن نائیکن‘ کی سماعت کرتے ہوئے اسے 6 جنوری کوریویوکمیٹی کے پاس بھیج دیا تھا۔ آج یعنی 20 جنوری کواس فلم سے متعلق سماعت ہوئی۔

کل پھرہوگی ’جن نائیکن‘ کی سماعت

آپ کو بتا دیں کہ وجے تھلاپتی کو مدراس ہائی کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ دراصل، آج سماعت کرتے ہوئے مدراس ہائی کورٹ نے وجے تھلاپتی کی فلم ’جن نائیکن‘ کے فیصلے پرکوئی مہر نہیں لگائی ہے۔ عدالت نے فلم کے فیصلے کو محفوظ رکھ لیا ہے۔ اس فلم کی آئندہ سماعت 21 جنوری یعنی کل کی جائے گی۔ دراصل، وجے تھلاپتی کی فلم ’جن نائیکن‘ 9 جنوری کوریلیزہونے والی تھی۔ تاہم فلم کو سی بی ایف سی کی طرف سے سرٹیفکیٹ نہیں ملا تھا، جس کی وجہ سے اس فلم کی ریلیزڈیٹ ملتوی کردی گئی تھی۔ وہیں عدالت میں فلم میکرس کی طرف سے موجود وکیل پارا سرن نے کہا کہ فلم کو22 ممالک میں منظوری مل چکی ہے۔

وجے تھلاپتی کی آخری فلم ’جن نائیکن‘

وجے تھلاپتی کی فلم ’جن نائیکن‘ آخری فلم ہے۔ اس فلم کے بعد وجے فلمی دنیا میں نظرنہیں آئیں گے۔ دراصل، وجے اپب اپنے سیاسی کیریئرپردھیان دینے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ وجے تھلاپتی کی آخری فلم ’جن نائیکن‘ 9 جنوری کوسنیما گھروں میں ریلیزہونے والی تھی۔ تاہم سینسربورڈ سے اجازت نہ ملنے پراس فلم کی ریلیزڈیٹ کوملتوی کردیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے فلم کی ریلیزسے متعلق کافی معاملہ گرما رہا ہے۔ اب یہ فلم کب ریلیزہوگی، اس کی کوئی جانکاری نہیں ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Adani Foundation: سون بھدر میں اڈانی فاؤنڈیشن اور آئی سی ڈی ایس نے منایا 9واں قومی غذائیت ماہ

اس مہم کے دوران بچوں کی صحت اور ان کی غذائی حالت کا جائزہ لینے…

1 hour ago

Prime Minister Narendra Modi:وزیر اعظم مودی نے نوراتری کے موقع پر لوگوں کو پیش کی مبارکباد

نوراتری کے دوسرے دن عقیدت مند دیوی کو پھولاور روایتی بھوگ پیش کرتے ہیں اور…

2 hours ago

Virat Kohli Test Retirement: وراٹ کو ریٹائرمنٹ لینے پر مجبور کیا گیا، اجیت اگرکر پر سنگین الزامات

گزشتہ سال وراٹ کوہلی کی ریڈ بال سے پریکٹس کرتے ہوئے کئی ویڈیوز سامنے آئی…

3 hours ago

CJP Protest Again: سی جے پی پھر کرے گی احتجاج؟ آشوتوش رنکا کا اعلان، بولے- دہلی پولیس کے پاس 24 گھنٹے کا وقت

سی جے پی کے بانی ابھجیت دیپکے نے وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے…

4 hours ago