انٹرٹینمنٹ

Operation Sindoor: ’آپریشن سندور‘ کے نام سے فلم کا اعلان سن کر بھڑکے ہوزرس، پروڈیوسر نے مانگی معافی، کہا- ہمارا ارادہ تکلیف پہنچانا نہیں تھا

ممبئی: پاکستان کے خلاف ہندوستان کے ’آپریشن سندور‘ کو لے کر عام لوگوں کے ساتھ ساتھ فلم انڈسٹری کے ستاروں کا بھی جوش و خروش عروج پر ہے۔ اسی دوران فلمساز نکی بھگنانی نے ’آپریشن سندور‘ پر فلم بنانے کا اعلان کیا۔ حالانکہ، اس فیصلے پر انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ اب پوسٹ کر کے انہوں نے معافی مانگ لی ہے اور کہا ہے کہ ان کا مقصد کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں تھا۔

انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے پروڈیوسر نکی بھگنانی اور ہدایت کار اتم مہیشوری نے کہا کہ ملک کے فوجیوں کی بہادری سے متاثر ہو کر انہوں نے فلم بنانے کا اعلان کیا۔ ان کا مقصد کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا یا بھڑکانا نہیں ہے۔

انہوں نے انسٹاگرام کے اسٹوریز سیکشن پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’میں حال ہی میں ہندوستانی مسلح افواج کی بہادرانہ کوششوں سے متاثر ہوکر ’آپریشن سندور‘ پر مبنی فلم کا اعلان کرنے کے لیے مخلصانہ معذرت چاہتا ہوں۔ ہمارا مقصد کبھی بھی کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا یا مشتعل کرنا نہیں تھا۔‘‘

انہوں نے مزید لکھا، ’’بطور فلمساز میں اپنے فوجیوں اور قیادت کی ہمت، قربانی اور طاقت سے بہت متاثر ہوا، میں اس مضبوط کہانی کو منظر عام پر لانا چاہتا تھا۔ یہ پروجیکٹ شہرت یا پیسہ کمانے کے لیے نہیں، بلکہ ہمارے ملک کے لیے گہرے احترام اور محبت کی وجہ سے پیدا ہوا تھا۔ حالانکہ، میں سمجھتا ہوں کہ حالات اور حساسیت کی وجہ سے، کچھ لوگ بے چینی محسوس کر سکتے ہیں یا اس سے ناراض ہو سکتے ہیں۔‘‘

پی ایم مودی کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’’یہ صرف ایک فلم نہیں ہے، یہ پورے ملک کے جذبات اور دنیا کے سامنے ملک کی سماجی تصویر ہے، ہماری فوج اور پی ایم مودی کا شکریہ، جو ملک کے لیے دن رات کام کرکے ہمیں فخر محسوس کراتے ہیں۔‘‘

آپ کو بتاتے چلیں کہ میکرز نے حال ہی میں فلم ’آپریشن سندور‘ کا پوسٹر جاری کیا تھا، جسے دیکھ کر سوشل میڈیا پر صارفین غصے میں آگئے اور میکرز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

”People want“ regime change: عوام اقتدار کی تبدیلی چاہتے ہیں، کپل سبل کا راج ناتھ سنگھ کو دیا جواب

 وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے 16 اکتوبر 2026 کو لکھنؤ میں ایک پریس کانفرنس…

30 minutes ago

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

10 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

10 hours ago