انٹرٹینمنٹ

ارمیلا ماتونڈکر نے شادی کے 8 سال بعد شوہر محسن اختر سے الگ ہونے کا لیا فیصلہ، عدالت میں دی طلاق کی عرضی

90 کی دہائی کی سب سے خوبصورت اورباصلاحیت اداکارہ میں سے ایک ارمیلا ماتونڈکرلمبے وقت سے بڑے پردے سے دورہیں، لیکن وہ اکثرسوشل میڈیا پراپنے فینس سے جڑی رہتی ہیں۔ اس درمیان ارمیلا ماتونڈکراپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے سرخیوں میں آگئی ہیں۔ دراصل، میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے اپنی 8 سال کی شادی کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ارمیلا ماتونڈکراپنے شوہرمحسن اختر میرسے طلاق لینے والی ہیں۔ اداکارہ نے ممبئی کی ایک عدالت میں طلاق کی عرضی لگائی ہے۔

ارمیلا ماتونڈکرکیوں لے رہی ہیں طلاق؟

ارمیلا ماتونڈکرسے منسلک ایک ذرائع نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا ہے کہ اداکارہ نے اپنے 10 سال چھوٹے شوہر محسن اخترمیرسے طلاق لینے کے لئے ممبئی کی ایک عدالت میں عرضی داخل کی ہے۔ ارمیلا ماتونڈکر اپنے کام پرتوجہ مرکوزکرنا چاہتی ہیں۔ دوسری جانب، عدالت سے منسلک ایک ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ ارمیلا ماتونڈکرنے بہت سوچنے اورسمجھنے کے بعد شوہرمحسن سے الگ ہونے کا فیصلہ لیا ہے۔ حالانکہ دونوں کے طلاق کے پیچھے کی اصلی وجہ کیا ہے، اس کا انکشاف ابھی تک نہیں ہو پایا ہے۔ تاہم کہا جا رہا ہے کہ ارمیلا ماتونڈکراورمحسن اخترمیرکا طلاق ان کی آپسی رضا مندی سے نہیں ہورہا ہے۔

ارمیلا اور محسن کی لواسٹوری  ہے کافی دلچسپ

محسن اخترممبئی میں اپنے ماڈلنگ کیریئر کے مشکل دورسے گزررہے تھے، اسی دوران ان کی ملاقات پہلی بار ارمیلا ماتونڈکرسے ہوئی تھی۔ سال 2014 میں منیش ملہوترا کی بھتیجی ردھی ملہوترا کی شادی میں ارمیلا اور محسن کی پہلی ملاقات ہوئی تھی۔ محسن کی طرف سے یہ پہلی نظرکا پیارتھا۔ پھروہ ایک دوسرے سے ملنے لگے اوردھیرے دھیرے اچھے دوست بن گئے۔

ارمیلا پرپوری طرح فدا محسن اخترنے ان سے شادی کرنے ارادہ کرلیا تھا۔ وہیں دوسری طرف ان کی دوستی بھی دھیرے دھیرے پیارمیں بدلنے لگی تھی۔ آخرکارمحسن اخترنے ہی سب سے پہلے ارمیلا ماتونڈکرکوپرپوزکیا تھا، لیکن وہ اسے قبول کرنے میں تھوڑی جھجھک رہی تھیں، لیکن بزنس مین نے ہارنہیں مانی۔ وہ فلمی اندازمیں بھی ارمیلا ماتونڈکرکومناتے رہے۔

سال 2016 میں کی تھی شادی

واضح رہے کہ ارمیلا ماتونڈکرنے 4 فروری، 2016 میں محسن اخترمیرسے شادی کی تھی۔ وہ اداکارہ سے 10 سال چھوٹے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، دونوں کی شادی ایک کامن فرینڈ کے ذریعہ ہوئی تھی۔ یہ کامن فرینڈ کوئی اورنہیں بلکہ مشہور فیشن ڈیزائنرمنیش ملہوترا ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈیزائنرنے ہی ارمیلا ماتونڈکراورمحسن اخترکوملوایا تھا۔ یہیں سے دونوں کی دوستی ہوئی اورانہوں نے شادی کرنے کا فیصلہ لیا۔ 2016 میں ارمیلا ماتونڈکراورمحسن شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔ دونوں کی عمرمیں 10 سال کا فرق ہے۔ اس کے باوجود اس جوڑے نے رشتے کو مضبوط بنائے رکھا۔ تاہم اب ان کے طلاق کی خبروں نے بہت سے لوگوں کو حیران کر دیا ہے۔

کون ہیں محسن اخترمیر؟

محسن اخترمیراصل میں کشمیرسے آئے بزنس مین اورماڈل ہیں۔ 21 سال کی عمرمیں وہ کشمیرسے ممبئی آئے تھے۔ ان کا خواب بالی ووڈ میں کچھ کرنے کا تھا۔ 2009 میں آئی فلم ’ایٹس اے مینس ورلڈ سے اداکاری میں انہوں نے اپنا ڈیبیوکیا تھا۔ اس کے بعد انہیں ’لک بائے چانس‘، ’ممبئی مست قلندر‘ اور’بی اے پاس‘ جیسی فلموں میں دیکھا گیا تھا۔ بعد میں انہوں نے اداکاری چھوڑکربزنس کی دنیا میں ہی رہنے کا فیصلہ کیا تھا۔

بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Share of renewables in India’s energy mix to remain stable at 21 pc in FY25:ہندوستان کے انرجی مکس میں قابل تجدید ذرائع کا حصہ سال25 میں 21 فیصد پر مستحکم رہے گا

ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…

11 minutes ago

SportsForAll: دہلی میں 5واں اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن اسپانسرشپ پروگرام 2025 کا انعقاد، کئی اہم شخصیات نے کی شرکت

تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…

18 minutes ago

Indian brands sustain momentum: ہندوستانی برانڈز 2025 کے لیے برانڈ فائنانس کی درجہ بندی میں اضافے میں رفتار کو برقرار رکھتے ہیں

ٹاٹا گروپ ہندوستان کا سب سے اعلیٰ درجہ کا برانڈ بننا جاری رکھے ہوئے ہے۔…

30 minutes ago

Deloitte India: مالی سال 2025 میں ہندوستان کی جی ڈی پی 6.5-6.8 فیصد رہنے کی توقع

اس ماہ کے شروع میں قومی شماریاتی دفتر (این ایس او) کے جاری کردہ پہلے…

57 minutes ago

IDFC FIRST Bank نے RuPay UPI کریڈٹ کارڈ سبھی  کے لیے لانچ کیا

سیملیس UPI انٹیگریشن: پہلا EA₹N کریڈٹ کارڈ 60 ملین سے زیادہ UPI QR کوڈز پر…

1 hour ago

Servotech’s Revenue Grows By 315%: مالی سال 2025 کی تیسری سہ ماہی کے لیے Servotech کی آمدنی میں 315 فیصد اضافہ

کمپنی نے 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی اور نو مہینے کے…

2 hours ago