انٹرٹینمنٹ

Salman Khan: گزشتہ دو دنوں میں کی گئیں سلمان خان کے گھر میں دراندازی کی دو کوششیں، پولیس نے کیا دو لوگوں کو گرفتار

پولیس نے ممبئی کے باندرہ علاقے میں مشہور فلمی اداکار سلمان خان کی عمارت میں گزشتہ دو دنوں کے دوران دو الگ الگ واقعات میں چھپ کر گھسنے کے الزام میں ایک مرد اور ایک عورت کو گرفتار کیا ہے۔ باندرہ پولیس اسٹیشن کے اہلکار نے بتایا کہ منگل اور بدھ کو پیش آنے والے واقعات کے سلسلے میں دو ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔

عہدیدار نے بتایا کہ ایک شخص جس کی شناخت جتیندر کمار سنگھ (23) کے طور پر ہوئی ہے، منگل کو باندرہ (مغربی) میں واقع گلیکسی اپارٹمنٹس میں مبینہ طور پر داخل ہوا، جہاں سلمان خان رہتے ہیں۔ جتیندر سنگھ کو پہلی بار صبح کے وقت سلمان خان کے گھر کے ارد گرد گھومتے دیکھا گیا تھا۔ اداکار کی سیکیورٹی کے لیے وہاں تعینات ایک پولیس اہلکار نے اسے وہاں سے جانے کو کہا۔

جتیندر نے دوبارہ کوشش کی

اہلکار نے مزید بتایا ’’اسی شام جتیندر سنگھ اسی عمارت میں رہنے والے ایک شخص کی کار میں گلیکسی اپارٹمنٹس میں دوبارہ داخل ہوا، تاہم، پولیس نے اسے دوبارہ روک دیا۔ اس بار ہم نے اسے باندرہ پولیس کے حوالے کر دیا۔‘‘ پوچھ گچھ کے دوران سنگھ نے پولیس کو بتایا کہ وہ اداکار سے ملنا چاہتا ہے۔ جتیندر سنگھ نے دعویٰ کیا کہ اس نے اندر گھسنے کی کوشش اس لیے کی کیونکہ پولیس اسے عمارت میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے رہی تھی۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ جتیندر سنگھ گلیکسی اپارٹمنٹس کے رہائشی کی کار میں کیسے سوار ہوا۔

سلمان خان کے فلیٹ تک پہنچ گئی ایک درانداز خاتون

وہیں ایک دوسرے واقعے میں ایک خاتون نے سلمان خان کی عمارت میں داخل ہونے کی نہ صرف کوشش کی بلکہ وہ سلمان خان کے فلیٹ تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئی۔ خاتون کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سلمان خان کے گھر میں گھسنے کی کوشش کرنے والے ان دونوں ملزمان کے خلاف تجاوزات کے مقدمے درج کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ سلمان خان کو حالیہ دنوں میں کئی مرتبہ جان سے مارنے کی دھمکیاں مل چکی ہیں۔ ایسی صورت میں اس طرح کے واقعات اور بھی تشویش کا باعث ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

Census 2027 Centre Amends Rules: مردم شماری کے قواعد میں ترمیم، پرائیویٹ اسکولوں کے عملے پر کیا پڑے گا اثر؟

مرکزی حکومت نے مردم شماری کے قواعد 1990 میں ترمیم کرکے نجی اسکولوں کے اساتذہ…

21 minutes ago

India-Maldives Relations: ہندوستان نے مالدیپ کی 30 ارب روپے کی کرنسی سویپ سہولت میں توسیع کی درخواست کو دی منظوری

ہندوستان نے مالدیپ حکومت کی 30 ارب روپے کی کرنسی سویپ سہولت میں توسیع کی…

33 minutes ago

Preeti Shekhar Slams Prashant Kishor: ’اپنی اوقات میں رہیے پرشانت کشور‘، بی جے پی کی جنرل سکریٹری پریتی شیکھر کا پی کے پر سخت حملہ

وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری سے متعلق بیان پر بہار کی سیاست گرم، ڈاکٹر پریتی شیکھر…

52 minutes ago

Mamata Banerjee’s statement: ابھجیت دیپکے کو حراست میں لیے جانے پر ممتا بنرجی بولیں، ’گھبراؤ مت، ابھی دیدی آپ کے ساتھ ہے‘

ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’دہلی پولیس…

2 hours ago