انٹرٹینمنٹ

Meenakshi Seshadri vinod khanna: میناکشی شیشادری اور ونود کھنہ کے درمیان تھی خاص کیمسٹری، سیٹ پرکرتے ایسا مذاق، اداکارہ نے کھولے راز

Meenakshi Seshadri vinod khanna: بالی ووڈ اداکارہ میناکشی شیشادری اورونود کھنہ دونوں کی جوڑی کوفینس بے حد پسند کرتے ہیں۔ دونوں نے ساتھ میں کئی فلموں میں کام کیا ہے۔ میناکشی شیشادری اور ونود کھنہ نے 80 اور90 کی دہائی میں ساتھ میں کئی فلموں میں کام کیا، جس میں ان کی آن اسکرین کیمسٹری کو بہت پسند کیا گیا۔ ان فلموں میں ’ستیہ میوجیتے‘ سے لے کر’جرم‘، ’پولیس‘ اور’مجرم‘ جیسی فلموں کوعوام کا خوب پیارملا۔

سال 1980 سے 1990 کے دوران میناکشی اپنے کیریئرکے عروج پرتھیں۔ کئی انٹرویومیں میناکشی ونود کے ساتھ بانڈنگ سے متعلق بات کرچکی ہیں۔ اداکارکی تعریف کرتے ہوئے ایک بارانہوں نے بتایا تھا کہ ونود کھنہ بہت پروفیشنل اداکارہیں اوروہ سیٹ پرکام کوہمیشہ دلچسپ بنا دیتے ہیں۔

کیسی تھی ونود کھنہ کے ساتھ بانڈنگ؟

حال ہی میں ہوئے ایک انٹرویوکے دوران میناکشی شیشادری نے بتایا تھا کہ ان کی اورونود کھنہ کے درمیان تال میل کافی اچھا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ جب میں ونود کھنہ کے ساتھ شوٹ کررہی ہوتی تھی تو میرے والد کوسیٹ پر آنا بہت پسند تھا اورلنچ ٹائم میں دونوں بیٹھ کرڈرٹی جوکس مارتے تھے، جس کے بعد ہم تینوں کو ہنستا ہوا دیکھ کر پورا سیٹ سوچتا تھا کہ یہ کیوں ہنس رہے ہیں۔ میناکشی نے مزید بتایا کہ اپنے کیریئرکے ٹاپ پرہونے پر بھی ونود  بہت ہی نرم مزاج تھے۔ کیریئرکے ٹاپ پرہونے کے بعد بھی ان میں کسی طرح کا کوئی غرور نہیں تھا۔

اوشوکوفالوکرنے کے لئے چھوڑا اپنا کیریئر

میناکشی نے مزید بتایا کہ ان دنوں وہ اوشو رجنیش کی ریکارڈنگس سنا کرتے تھے۔ وہ مجھے بھی سننے کے لئے بولتے تھے، لیکن انہوں نے کبھی مجھ پردباؤ نہیں بنایا۔ بعد میں انہوں نے کویتا دفتری سے شادی کرلی۔ میں نے ان کی کچھ پارٹیوں میں شرکت کی تھیں۔ یہ میرے لئے تھوڑا عجیب ہوتا تھا کیونکہ مجھے بہت سوشل ہونا پسند نہیں ہے۔ قابل ذکر ہے کہ کہ اپنی کامیابی کے باوجود ونود کھنہ نے اوشوکوفالو کرنے کے لئے کیریئرچھوڑدیا تھا۔

اداکارہ نے کھولے کئی راز

اداکارہ نے باتوں باتوں میں کہا کہ میں کہہ رہی ہوں کہ ونود جی میرے بہت اچھے دوست تھے۔ تاہم وہ بہت رحم دل اورمکمل انسان تھے۔ مذاق مذاق میں میناکشی نے یہ بھی بتایا کہ میرے پاپا کوسیٹ پرآنا بہت پسند تھا، جب میں ونود جی کے ساتھ شوٹنگ کررہی ہوتی تھی، ہم تینوں گندے مذاق کیا کرتے تھے۔ باقی سب یہ سوچ کرحیران ہوتے تھے کہ ہم کس بات پرہنس رہے ہیں۔ میرے والد کے ساتھ رشتہ بہت مزاحیہ تھا۔ ہم ورڈ گیمس کھیلتے تھے۔ ونود جی کے ساتھ یہ رشتہ خوبصورت ہوگیا تھا۔

میناکشی نے 17 سال کی عمرمیں کیا تھا ڈیبیو

واضح رہے کہ میناکشی شیشادری نے 80 اور90 کی دہائی میں انڈسٹری پر راج کیا ہے۔ انہوں نے 17 سال کی عمرمیں پینٹربابوسے ڈیبیو کیا تھا۔ مگرانہیں اصلی پہچان جیکی شراف کے ساتھ فلم ہیرو میں کام کرکے ملی تھی۔ اس فلم میں جیکی شراف اورمیناکی شیشادری کی جوڑی کوبہت پسند کیا گیا تھا۔ میناکشی کے کیریئرکی بہترین فلمیں میری جنگ، دامنی، گھائل اورشہنشاہ ہیں۔

  بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

5 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

6 hours ago