بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو ان دنوں سرخیوں میں بنی ہوئی ہیں۔ تاپسی پنو کے خبروں میں رہنے کی وجہ تاپسی پنو کی خفیہ شادی بتائی جاتی ہے۔بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو گزشتہ کئی دنوں سے اپنے بوائے فرینڈ میتھیاس بو (Mathias Boe)کے ساتھ شادی کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ اب ان کی شادی کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ جو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
تاپسی پنو کی شادی کی ویڈیو وائرل
اس شادی کی ویڈیو میں تاپسی پنو کو سرخ بھاری ورک سوٹ میں دلہن کے روپ میں پویلین میں داخل ہوتے دیکھا جا رہا ہے۔ اس دوران اداکارہ اپنے ہی انداز میں دولہا میتھیاس کے لیے ڈانس کرتی بھی نظر آئیں۔ویڈیو کے آخر میں اداکارہ کا دولہا راجہ سائیکل پر بیٹھے نظر آ رہے ہیں۔
تاپسی پنوسرخ لباس میں بنی دلہن
اگر رپورٹس پر یقین کیا جائے تو تاپسی پنو نے کچھ دن پہلے اپنے لانگ بوائے فرینڈ میتھیاس بو(Mathias Boe) سے ادے پور میں شادی کی ہے ۔ ویڈیو میں تاپسی پنجابی سوٹ میں دلہن کے شکل میں نظر آ رہی ہیں۔ جس کو دیکھ کر لگتا ہے کہ اداکارہ نے پنجابی رسم و رواج کے مطابق شادی کی ہے۔ اداکارہ نے اپنا لک ماتھا پیٹی، زیورات، سرخ چوڑا اور چوٹی میں پراندا باندھ کر پورکا کیا ہے ۔
بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…