انٹرٹینمنٹ

The British are Gone But…: ’’انگریز چلے گئے، مگر ہم آج بھی ذہنی غلام ہیں‘‘ — بالی ووڈ کے ’انگریزی کلچر‘ پر شیکھر سمن برہم

اداکار شیکھر سمن ان دنوں اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی فلم اکیڈمی ایس ایس ایف کے ذریعے نئے فنکاروں کو تیار کرنے میں سرگرم ہیں۔ اس دوران انہوں نے فلم انڈسٹری میں آ رہے بدلاؤ اور ہندی زبان کی نظراندازی پر کھل کر اپنی رائے پیش کی۔شیکھر سمن نے ہندی سنیما میں بڑھتے ہوئے انگریزی رجحان اور نوآبادیاتی ذہنیت پر سوال اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ ہندی فلموں میں کام کرنے والے کئی فنکار ایوارڈ ملنے پر اپنا شکریہ کا خطاب انگریزی میں دیتے ہیں، جو ایک تشویشناک بات ہے۔

انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ کیا کبھی ہالی ووڈ میں کسی اداکار کو ایوارڈ لینے کے بعد ہندی میں تقریر کرتے دیکھا گیا ہے؟ شیکھر سمن نے اسے ’کالونیل ہینگ اوور‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اپنی زبان اور ثقافت پر فخر ہونا بے حد ضروری ہے۔

انگریز چلے گئے لیکن…

اداکار نے کہا کہ انگریز چلے گئے، لیکن ہم آج بھی ذہنی طور پر غلام ہیں۔ پہلے ہم بندوق کی نوک پر غلام تھے، لیکن آج کے دور میں بغیر کسی دباؤ کے ہم ذہنی طور پر ’غریب‘ ہو چکے ہیں۔ ہمیں اپنی جڑوں پر فخر کرنا چاہیے۔اداکار نے فلموں کے عنوانات میں’اے‘ (A) کے غیر ضروری استعمال پر بھی اعتراض کیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ بھارتی ثقافت کے عظیم رزمیہ ناموں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کیوں کی جا رہی ہے؟

رومن رسم الخط میں ہندی کی اسکرپٹ دی جاتی ہے تو بہت غصہ آتا ہے

انہوں نے مزید کہا، ’’جب مجھے رومن رسم الخط میں ہندی کی اسکرپٹ دی جاتی ہے تو مجھے بہت غصہ آتا ہے۔ میں پوری انڈسٹری سے کہتا ہوں کہ دیوناگری رسم الخط میں اسکرپٹ دی جائے۔ ہندی کے کئی الفاظ اور جذبات ایسے ہوتے ہیں جن کا مفہوم انگریزی حروف میں لکھنے سے بدل جاتا ہے۔ اگر زبان ہندی ہے تو اسے دیوناگری میں ہی ہونا چاہیے۔ آج کے بچوں کو ہندی کی بنیادی معلومات تک نہیں ہیں، اس پر والدین کو خاص توجہ دینی چاہیے۔ فرانس میں لوگ فرانسیسی بولتے ہیں، جاپان اور چین میں اپنی زبان کو ترجیح دی جاتی ہے۔ وہاں اگر کوئی انگریزی بولے تو لوگ اسے عجیب نظروں سے دیکھتے ہیں، جبکہ ہم ہی ہیں جو اپنے ملک میں اپنی زبان بولنے سے کتراتے ہیں۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

PM Modi extends birthday wishes to Pralhad Joshi: وزیر اعظم مودی سمیت ان لیڈروں نے پرہلاد جوشی کو سالگرہ کی دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے…

52 minutes ago

Pathankot Infiltration: پٹھان کوٹ سرحد پر بی ایس ایف کی کارروائی، بمیال سیکٹر میں ایک درانداز ہلاک

پنجاب میں گزشتہ چند ماہ کے دوران سرحدی علاقوں میں سکیورٹی مزید سخت کی گئی…

2 hours ago

India vs New Zealand Test: دوسرے سیشن میں گیند بازوں نے کرائی ہندوستان کی واپسی، رچن رویندر کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ

ہندوستانی ٹیم نے اپنی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی ہے۔ پرسدھ کرشنا کی جگہ…

3 hours ago

Azam Khan: بزمِ منور، ایک شام آئین کے نام‘ پروگرام میں اعظم خان نے امر سنگھ اور جیا پردا کو کیا یاد

اعظم خان نے اپنی تقریر میں جیل میں گزارے گئے دنوں کا بھی ذکر کیا۔…

3 hours ago

Iran US Crisis: ایران کے پاس آخری موقع، ورنہ پِک ایکس ماؤنٹین پر حملہ طے، ٹرمپ کی سخت وارننگ

ایرانی لیڈروں  کا ذکر کرتے ہوئے ٹرمپ نے سخت الفاظ استعمال کیے۔ انہوں نے کہا،…

4 hours ago