انٹرٹینمنٹ

Tejasswi Prakash: فیشن شو میں تیجسوی پرکاش کا گلیمرس انداز، ویڈیو وائرل

ٹی وی اداکارہ تیجسوی پرکاش ان دنوں اپنے اسٹائل اور لک کو لے کر سوشل میڈیا پر خوب سرخیوں میں ہیں۔ حال ہی میں وہ ایک فیشن شو میں نظر آئیں، جہاں ان کے گلیمرس انداز نے سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔ ان کی دلکش اداؤں کا ویڈیو اب سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

ریمپ واک میں گلیمر کا جادو

فیشن شو کے دوران تیجسوی پرکاش نے ریمپ واک کی، جہاں ان کا انڈو ویسٹرن لباس خاص طور پر توجہ کا مرکز بن گیا۔ ریمپ پر آتے ہی انہوں نے اپنے اعتماد اور اسٹائل سے سب کو متاثر کر دیا۔ مداح ان کے انداز کی تعریف کرتے نہیں تھک رہے اور ویڈیو پر بھرپور ردعمل دے رہے ہیں۔اداکارہ اکثر اپنی گلیمرس تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتی رہتی ہیں، جہاں ان کے تقریباً 7.8 ملین فالوورز ہیں اور مداح ان کے ہر لک کے دیوانے ہو جاتے ہیں۔

تیجسوی پرکاش کا کیریئر

تیجسوی پرکاش نے سال 2012 میں ٹی وی سیریل 2612 سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا، جب کہ انہیں اصل شہرت سوراگنی سے ملی۔ اس کے بعد انہوں نے کئی ٹی وی شوز میں کام کیا۔وہ رئیلٹی شوز میں بھی نظر آ چکی ہیں، جن میں خطرون کے کھلاڑی 10 شامل ہے۔ اس کے بعد انہوں نے بگ باس 15 جیت کر زبردست مقبولیت حاصل کی۔بعد ازاں تیجسوی نے ایکتا کپور کے سپرہٹ شو ناگن 6 میں مرکزی کردار ادا کیا۔ اس وقت وہ اپنے بوائے فرینڈ کرن کندرا کے ساتھ شو لافٹر شیفس 3 میں نظر آ رہی ہیں۔تیجسوی کا یہ نیا انداز مداحوں میں کافی پسند کیا جا رہا ہے اور ان کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

تیجسوی کی پیدائش

تیجسوی 10 جون 1993 کو سعودی عرب کے شہر جدہ  میں پیدا ہوئیں اور ان کی پرورش ایک مراٹھی خاندان میں ہوئی۔ انہوں نے ممبئی یونیورسٹی سے الیکٹرانکس اور ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ میں ڈگری حاصل کی، لیکن اداکاری کے شوق نے انہیں ٹیلی ویژن انڈسٹری کا حصہ بنادیا۔
تیجسوی سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں، جہاں وہ اکثر اپنی فٹنس، کھانا پکانے کی مہارت اور کرن کے لیے اپنی محبت کے بارے میں اپنے مداحوں کے ساتھ اپ ڈیٹس شیئر کرتی رہتی ہیں۔ آج ان کی سادگی اور محنت نے انہیں لاکھوں دلوں کی دھڑکن بنا دیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Air India Flight Suspension: سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایئر انڈیا کی سعودی عرب آنے اور جانے والی پروازیں 14 نومبر تک معطل

یہ تازہ ایڈوائزری اس اعلان کے صرف چھ دن بعد سامنے آئی ہے، جس میں…

4 hours ago

The BJP’s New Balance in UP: یوگی کی زمین، مودی کا آسمان: یوپی میں بی جے پی کا نیا سیاسی توازن

امت شاہ کے لکھنؤ دورے اور ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ کے بعد 2027 اور…

5 hours ago

CM Yogi’s leadership in UP: کیا امت شاہ نے یوپی میں یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت پر مہر لگا دی؟ 2027 اور 2029 کے سیاسی فارمولے کا پورا حساب

لکھنؤ میں بی جے پی کی ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ کے بعد قیاس آرائیاں…

5 hours ago

Supreme Court on UP SIR: اتر پردیش ایس آئی آر معاملے میں سپریم کورٹ سخت، الیکشن کمیشن کو تحقیقات کی ہدایت

سپریم کورٹ نے اتر پردیش میں ووٹر لسٹ سے نام حذف کرانے کے لیے بڑی…

5 hours ago