انٹرٹینمنٹ

Tara Sutaria and Veer Pahariya: تارا سوتاریا نے اے پی ڈھلّوں کے ساتھ وائرل ’کس پر کہا-چالاکی سے ایڈیٹنگ کی گئی

بالی ووڈ اداکارہ تارا سوتاریا حال ہی میں گلوکار اے پی ڈھلّوں کے کنسرٹ میں نظر آئی تھیں۔ اسی کنسرٹ سے جڑا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوا، جس میں اے پی ڈھلّوں کو تارا سوتاریا کو کس کرتے ہوئے دکھایا گیا۔ ویڈیو میں تارا سوتاریا کے بوائے فرینڈ اور اداکار ویر پہاڑیا کا ردعمل بھی نظر آیا، جس کے بعد تارا سوتاریا اور ویر  پہاڑیہ کے بریک اپ کی خبریں گردش کرنے لگیں۔ اب اداکارہ نے ان خبروں پر خاموشی توڑ دی ہے۔

تارا سوتاریا نے انسٹاگرام پر اے پی ڈھلّوں کے کنسرٹ سے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ مداحوں سے ملتی اور اسٹیج پر گلوکار کے ساتھ جھومتی دکھائی دے رہی ہیں۔ ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں تارا نے لکھا، ’’پورے جوش اور فخر کے ساتھ، ہم سب ایک ساتھ ہیں۔ اے پی ڈھلّوں ہمارے فیورٹ ہیں۔ کیا شاندار رات تھی! ممبئی، ہمارے گانے کو اتنا پیار دینے کے لیے شکریہ، اور امید ہے کہ ہم ساتھ مل کر مزید میوزک اور یادیں بنائیں گے۔‘‘

’جھوٹی باتیں ہمیں ہلا نہیں سکتیں‘

وائرل ویڈیو اور بریک اپ کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے تارا سوتاریا نے مزید لکھا، ’’جھوٹی باتیں، چالاکی سے کی گئی ایڈیٹنگ اور پیسے دے کر چلائی گئی پی آر کمپینز ہمیں ہلا نہیں سکتیں اور نہ ہی ہلاتی ہیں۔ آخرکار محبت اور سچائی ہی جیتتی ہے۔ اس لیے افواہوں پر سچ کی جیت یقینی ہے۔‘‘

تارا سوتاریا کی اس پوسٹ پر ویر پہاڑیا نے بھی ردعمل دیا۔ انہوں نے کمنٹ میں لکھا، ’’یہ بھی بتا دینا چاہیے کہ میرا ری ایکشن والا ویڈیو کسی اور گانے کے دوران بنایا گیا تھا، وہ بھی ’تھوڑی سی دارو‘ کے دوران نہیں۔ جوکر!‘‘

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Kejriwal Detained: ممتا بنرجی کے بعد اروند کیجریوال بھی حراست میں، 45 میٹرو اسٹیشن بند، 2 ہزار مظاہرین کے خلاف کارروائی

دہلی میں احتجاج کے دوران ممتا بنرجی کے بعد عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند…

1 hour ago

Constable Drinking on Mosque Roof: مسجد کی چھت پر شراب نوشی! وائرل ویڈیو نے مچایا ہنگامہ، کرناٹک پولیس کا کانسٹیبل معطل

معطل کیے گئے کانسٹیبل کی شناخت ہنومنتھا کے نام سے ہوئی ہے۔ یہ واقعہ کمالاپورہ…

2 hours ago

Mamata Banerjee: ہندوستان میں جمہوریت کا قتل کیا گیا،ممتا بنرجی کو حراست میں لیا گیا، دہلی پولیس، آپ کی ہمت کیسے ہوئی؟

ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں مودی اور شاہ…

2 hours ago