انٹرٹینمنٹ

Bigg Boss 19: بگ باس 19 میں اسٹینڈ اپ کامیڈین روی گپتا کی زبردست انٹری، گھر والوں کو کیا راسٹ

ریئلٹی ٹی وی کی دنیا میں ’بگ باس‘ ہمیشہ سے اپنے زبردست ڈرامے اور تفریح کے لیے جانا جاتا ہے۔ سیزن 19 بھی شروع سے ہی کافی بحث میں رہا ہے اور ناظرین کو محظوظ کر رہا ہے۔ اس مرتبہ شو میں حصہ لینے والوں کے درمیان ہونی والی تلخیاں، دوستی اور زبردست ٹاسک نے شو کو اور بھی دلچسپ بنا دیا ہے۔ لیکن اب ایک نئے مہمان کی انٹری نے ناظرین کے مزے کو دوگنا کر دیا ہے۔

گھر کا ماحول تبدیل کر دیا

مشہور اسٹینڈ اپ کامیڈین روی گپتا ’بگ باس‘ کے گھر پہنچے اور اپنی حاضر جواب اور مزاحیہ کامیڈی سے گھر کے ماحول کو مکمل طور پر تبدیل کرکے رکھ دیا ہے۔ روی گپتا نے آتے ہی گھر والوں کا خوب مذاق اڑانا شروع کر دیا اور ان کی باتوں پر سلمان خان بھی اپنی ہنسی روک نہیں پائے۔ جیو ہاٹ اسٹار نے انسٹاگرام پر شو کا پرومو جاری کیا، جس میں روی گپتا کی انٹری نے ناظرین کے تجسس کو مزید بڑھا دیا۔ اس پرومو میں سلمان خان روی کا گرمجوشی سے استقبال کرتے ہیں اور ان سے پوچھتے ہیں کہ انہیں گھر والے کیسے لگے۔ اس پر مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے روی بغیر کسی تاخیر کے اصلی گھر والوں کے نام لیتے ہوئے کہتے ہیں کہ سہیل بھائی، ارباز بھائی اور شیرا بھی انہیں اچھے لگتے ہیں۔ اس بات پر سلمان خان اپنی ہنسی روک نہیں پاتے۔

گھر والوں کو خوب روسٹ کیا

اس کے بعد روی آہستہ آہستہ گھر کے باقی اراکین کا بھی مذاق اڑاتے ہیں اور انہیں خوب روسٹ کرتے ہیں۔ پرومو میں وہ امال ملک سے کہتے ہیں، امال بھائی جو دن میں اتنے سریلے ہیں، رات کو اتنے خوفناک خرراٹے کیسے لے سکتے ہیں؟ پرنیت کے بارے میں انہوں نے کہا، ’’پرنیت شیرا بھائی کا نمبر مانگ رہا تھا۔ شیرا بھائی نے کیا کہا؟ جب بگ باس یہ والا ختم ہو جائے گا، سب لوگ گھر چلے جائیں گے، تو تم اکیلے رہو گے اور سلمان بھائی خاص طور پر تم سے ملنے آئیں گے۔‘‘ شو کی نئی اپڈیٹس کی بات کریں تو بگ باس سے متعلق سوشل میڈیا پیجز کے مطابق، اس ہفتے چار لوگ گھر سے بے گھر ہونے کے لیے نامزد ہوئے ہیں۔ مردل تیواری، مالتی چہر، گوروکھنّا اور نیلم گری اس ہفتے گھر سے باہر جا سکتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

2 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

3 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

3 hours ago