انٹرٹینمنٹ

Soundarya Rajinikanth: سپر اسٹار رجنی کانت کی بیٹی سوندریا نے اداکاری کے بجائے گرافک ڈیزائنر کے طور پر شروع کیا کیریئر

نئی دہلی : سپر اسٹار رجنی کانت کی بیٹی سوندریا رجنی کانت تمل فلم انڈسٹری کی معروف گرافک ڈیزائنر، فلم پروڈیوسر اور ہدایت کار ہیں۔ مشہور فلمی خاندان سے تعلق رکھنے کے باوجود انہوں نے اداکاری کے بجائے گرافک ڈیزائننگ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور بعد میں فلم سازی اور ہدایت کاری کے میدان میں بھی اپنی شناخت بنائی۔

20 ستمبر 1984 کو چنئی میں پیدا ہوئیں

سوندریا رجنی کانت کی پیدائش 20 ستمبر 1984 کو تمل ناڈو کے شہر چنئی میں ہوئی۔ ان کے والد جنوبی ہند کے سپر اسٹار رجنی کانت ہیں، جنہیں دنیا بھر میں ان کے مداح ’تھلائیوا‘ کے نام سے بھی جانتے ہیں۔ ان کی والدہ کا نام لتا رجنی کانت ہے۔ سوندریا کی ایک بڑی بہن بھی ہیں، جن کا نام ایشوریہ رجنی کانت ہے۔عام طور پر فلمی دنیا کے معروف اداکاروں کے بچے بھی اپنے والدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اداکاری کو بطور کیریئر اختیار کرتے ہیں، لیکن سوندریا نے اس روایت سے ہٹ کر گرافک ڈیزائنر کے طور پر اپنے پیشہ ورانہ سفر کا آغاز کیا۔انہوں نے اپنے والد رجنی کانت کی کئی فلموں کے لیے ٹائٹل سیکوئنس ڈیزائن کیے، جس کے ذریعے انہوں نے فلمی دنیا میں اپنی الگ شناخت بنانا شروع کی۔

2010 میں بطور پروڈیوسر فلمی سفر شروع کیا

سوندریا نے 2010 میں فلم ’گوا‘ کے ذریعے بطور پروڈیوسر اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔ وہ فلم پروڈکشن کمپنی ’اوچر پکچر پروڈکشنز‘ کی بانی اور مالک بھی ہیں۔بعد میں انہوں نے اپنے والد رجنی کانت کو مرکزی کردار میں لے کر موشن کیپچر اینیمیٹڈ فلم ’کوچادائیاں‘ کی ہدایت کاری کی۔ اس فلم نے انہیں فلمی دنیا میں ہدایت کار کے طور پر بھی نمایاں شناخت دلائی۔

کوچادائیاں اور ’وی آئی پی 2‘ کی ہدایت کاری

سوندریا نے اپنے کیریئر میں بنیادی طور پر 2 فلموں کی ہدایت کاری کی ہے۔ ان میں پہلی ’کوچادائیاں‘ تھی، جسے ملک کی پہلی موشن کیپچر 3 ڈی فلم قرار دیا گیا۔ فلم میں ان کے والد رجنی کانت نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔اس کے بعد انہوں نے ’ویلائیلا پٹّادھاری 2‘ یعنی ’وی آئی پی 2‘ کی ہدایت کاری کی۔ تمل اور تیلگو زبانوں میں بننے والی اس ایکشن، کامیڈی اور ڈراما فلم میں اداکار دھنوش اور اداکارہ کاجول نے اہم کردار ادا کیے تھے۔

ذاتی زندگی بھی رہی خبروں میں

سوندریا رجنی کانت نے 3 ستمبر 2010 کو صنعت کار اشون رام کمار سے پہلی شادی کی۔ دونوں کا ایک بیٹا ہے، جس کا نام وید ہے۔ تاہم 2017 میں دونوں کی طلاق ہوگئی۔اس کے بعد سوندریا نے 11 فروری 2019 کو کاروباری شخصیت وشگن وانگاموڈی سے دوسری شادی کی۔ ستمبر 2022 میں دونوں ایک بیٹے کے والدین بنے۔ سوندریا نے فلمی دنیا میں اداکاری کے بجائے پردے کے پیچھے تخلیقی کام کو اپنا راستہ بنایا اور گرافک ڈیزائننگ سے فلم پروڈکشن اور ہدایت کاری تک کا سفر طے کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

INDIA Alliance Rally: ’عوامی مواخذے‘ کے بعد اتوار کو رام لیلا میدان میں ’انڈیا‘ اتحاد کی عظیم ریلی

چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) گیانیش کمار کے خلاف اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کی جانب…

2 hours ago

نیشنل کانفرنس میں بغاوت کے آثار، عمرعبداللہ کے لئے بڑا جھٹکا، 15 سے زائد اراکین اسمبلی کی خفیہ میٹنگ

خفیہ میٹنگ کی اطلاعات کے بعد کوئی بھی رکن اسمبلی کھل کرکیمرے کے سامنے قیادت کے…

3 hours ago

جو ہمیں دوسرے درجے کا شہری بنانا چاہتے ہیں، وہ دراصل ملک کے دشمن ہیں: مولانا محمود مدنی نے کیوں کہی یہ بڑی بات؟

جمعیۃ علماء ہند کی مجلسِ منتظمہ کے دو روزہ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورت…

3 hours ago

Guwahati GMCH: کیا کینسر کے علاج میں آئے گی بڑی پیش رفت؟ آسام میں ملک کا پہلا سرکاری پروٹون بیم تھراپی مرکز قائم کرنے کی تیاری

آسام کے گوہاٹی میڈیکل کالج (جی ایم سی ایچ) میں ہندوستان کا پہلا سرکاری اور…

4 hours ago

Gold-Silver Rate: سونا اور چاندی کی قیمتیں 12 ماہ کی کم ترین سطح پر، بڑی گراوٹ سے بازار میں ہلچل،کیا یہی ہے خریداری کا صحیح وقت؟

کموڈیٹی مارکیٹ میں زبردست فروخت کے دباؤ کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں…

4 hours ago