Soha Ali Khan Birthday: سوہا علی خان آج اپنا 47واں یوم پیدائش منا رہی ہیں۔ شاہی خاندان میں پیدا ہوئیں سوہا علی خان کو فینس اور بالی ووڈ کے کئی ستاروں نے یوم پیدائش کی مبارکباد دی ہے۔ سوہا علی خان نے اپنی تعلیم آکسفورڈ سے مکمل کی اور بینک میں اچھی نوکری بھی کی تھی، لیکن ان کی اداکاری کے تئیں جنون نے انہیں فلمی دنیا میں قدم رکھنے کے لئے بینک کی نوکری چھوڑنے پر مجبور کردیا۔ ایسے میں آئیے، آج ہم آپ کو سوہا علی خان کی یوم پیدائش کے خاص موقع پر ان سے متعلق کچھ قصے کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں۔
اداکاری میں پہچان کے لئے کی جدوجہد
سوہا علی خان نے اپنے کیریئرکی شروعات سال 2004 میں فلم ’اتی شری کانتا‘ سے کی تھی۔ حالانکہ انہیں اصلی پہچان فلم ’دل مانگے مور‘ سے ملی۔ اس کے بعد انہوں نے’پیارمیں ٹوئسٹ‘، ’شادی نمبر-1‘، ’رنگ دے بسنتی‘ جیسی فلموں میں کام کیا۔ ’رنگ دے بسنتی‘ میں سونیا کا کرداران کی اداکاری کوخوب سراہا گیا۔ سوہا نے کئی بہترین فلموں میں کام کیا، جیسے ’آہستہ آہستہ‘ ’99‘، ’ساؤنڈ ٹریک‘، لیکن باکس آفس پر انہیں کبھی زیادہ کامیابی نہیں ملی۔
بھائی کے سپورٹ سے بنیں بالی ووڈ اسٹار
سوہا علی خان کا پورا خاندان فلمی دنیا سے جڑی رہی ہے۔ ان کے بھائی سیف علی خان نے ہمیشہ ان کی اداکاری کے سفرمیں مدد کی۔ ان کی بھابھی کرینہ کپوراوربھتیجی سارہ علی خان بھی بالی ووڈ کی ہیروئن ہیں۔ بھتیجے ابراہیم علی خان نے بھی فلموں میں کام کیا ہے۔
سوہا علی خان کی آنے والی فلمیں
سوہا علی خان حال ہی میں فلم ’چھوری-2‘ میں نظرآئی تھیں۔ وہیں کے مطابق،’برج‘ نامی پروجیکٹ پرکام کررہی ہیں، جوجلد ہی ریلیزہوگی۔ سوہا علی خان کے شوہرکنال خیموبھی بالی ووڈ میں کئی سپرہٹ فلموں میں نظرآچکے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو-
ہیلتھ کیئر اور ایف ایم سی جی کے شعبے کی کمپنی کُوپڈ لمیٹڈ (Cupid Ltd)…
آئی ٹی سٹی، ویلنیس سٹی، نیمش نگر اور ورون وہار سمیت 4 بڑے ترقیاتی منصوبوں…
ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’دہلی پولیس…
پنجاب میں منشیات کے کاروبار، گینگسٹر ازم اور بڑھتے جرائم کو لے کر سیاسی گھمسان…
بھارتی کپتان اسمرتی مندھانا ٹی 20 انٹرنیشنل میں 5,000 رنز مکمل کرنے سے صرف 133…
پرشانت کشور کی جن سوراج پارٹی نے تمام 8 نشستوں پر امیدوار اتارے ہیں، پٹنہ…