انٹرٹینمنٹ

Film ‘Sirf Tum’ completes 26 years: فلم ’صرف تم‘ کے 26 سال پورے، انیس بزمی نے کہا- کچھ کہانیاں کبھی پرانی نہیں ہوتیں

ممبئی: فلمساز و ہدایت کار انیس بزمی کی 1999 میں بنی فلم ’صرف  تم‘ کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئے 26 سال مکمل ہو چکے ہیں۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے بزمی نے کہا کہ کچھ کہانیاں کبھی پرانی نہیں ہوتیں۔

’’میں شائقین کی محبت کا شکر گزار ہوں۔‘‘

اداکار سنجے کپور اور پریا گل کی اداکاری والی فلم کا پوسٹر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے انیس نے کیپشن میں لکھا، ’’’صرف  تم‘ نے 26 سال مکمل کر لیے ہیں۔ کچھ کہانیاں کبھی پرانی نہیں ہوتیں، وہ دلوں کی گہرائیوں میں اتر جاتی ہیں۔ اس فلم کا حصہ بننا میرے لیے بہت خاص ہے، یہ ایک نعمت کی طرح ہے۔ میں شائقین کی محبت کا شکر گزار ہوں۔‘‘

تمل فلم ’کدل کوٹائی‘ کا ری میک تھی فلم

1999 میں ریلیز ہوئی ’صرف  تم‘ میں سنجے کپور اور پریا گل کے ساتھ جیکی شراف، موہنیش بہل اور سشمیتا سین بھی اہم کرداروں میں ہیں۔ ندیم شراون کی سریلی موسیقی سے مزین یہ فلم 1996 کی تمل فلم ’کدل کوٹائی‘ کا ری میک تھی۔

فلم کی کہانی دیپک اور آرتی نامی جوڑے کی محبت کی کہانی ہے، جو کبھی ایک دوسرے سے نہیں ملے، لیکن خطوط کے ذریعے محبت کرتے ہیں۔ دونوں ایک دوسرے کو نہیں جانتے پھر بھی ان کے جذبات جڑے ہوئے ہیں۔ کئی مشکلات کے بعد بالآخر دونوں ایک دوسرے سے ملتے ہیں۔

فلم ’ہلچل‘ سے ڈائریکشن کی دنیا میں رکھا قدم

انیس بزمی نے 1995 میں ’ہلچل‘ سے ڈائریکشن کی دنیا میں قدم رکھا، لیکن انہیں پہلی بڑی کامیابی 1998 میں ’پیار تو ہونا ہی تھا‘ سے ملی، اس کے بعد انہوں نے ’نو انٹری‘، ’ویلکم‘، ’سنگھ از کنگ‘، ’ریڈی‘، ’ویلکم بیک‘، ’بھول بھلیا 2‘ اور ’بھول بھلیا 3‘ جیسی کامیاب فلمیں دیں۔

سنجے کپور نے 1995 میں بالی ووڈ میں رکھا قدم

اس کے ساتھ ہی فلم میں دیپک کا کردار ادا کرنے والے اداکار سنجے کپور نے سال 1995 میں ’پریم‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا، اس کے بعد انہوں نے ’راجہ‘، ’اوزار‘، ’محبت‘ اور ’صرف  تم‘ جیسی فلموں میں مرکزی کردار ادا کیے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

INDIA Alliance Rally: ’عوامی مواخذے‘ کے بعد اتوار کو رام لیلا میدان میں ’انڈیا‘ اتحاد کی عظیم ریلی

چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) گیانیش کمار کے خلاف اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کی جانب…

2 hours ago

نیشنل کانفرنس میں بغاوت کے آثار، عمرعبداللہ کے لئے بڑا جھٹکا، 15 سے زائد اراکین اسمبلی کی خفیہ میٹنگ

خفیہ میٹنگ کی اطلاعات کے بعد کوئی بھی رکن اسمبلی کھل کرکیمرے کے سامنے قیادت کے…

4 hours ago

جو ہمیں دوسرے درجے کا شہری بنانا چاہتے ہیں، وہ دراصل ملک کے دشمن ہیں: مولانا محمود مدنی نے کیوں کہی یہ بڑی بات؟

جمعیۃ علماء ہند کی مجلسِ منتظمہ کے دو روزہ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورت…

4 hours ago

Guwahati GMCH: کیا کینسر کے علاج میں آئے گی بڑی پیش رفت؟ آسام میں ملک کا پہلا سرکاری پروٹون بیم تھراپی مرکز قائم کرنے کی تیاری

آسام کے گوہاٹی میڈیکل کالج (جی ایم سی ایچ) میں ہندوستان کا پہلا سرکاری اور…

5 hours ago

Gold-Silver Rate: سونا اور چاندی کی قیمتیں 12 ماہ کی کم ترین سطح پر، بڑی گراوٹ سے بازار میں ہلچل،کیا یہی ہے خریداری کا صحیح وقت؟

کموڈیٹی مارکیٹ میں زبردست فروخت کے دباؤ کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں…

5 hours ago