انٹرٹینمنٹ

Pahalgam Terror Attack: پہلگام میں گھومنے گئے تھے شعیب ابراہیم اور دیپیکا ککڑ، حملے کے بعد کہی یہ بڑی بات

ٹی وی کی دنیا کی مشہورجوڑی دیپیکا ککڑاورشعیب ابراہیم حال ہی میں کشمیرگھومنے گئے ہوئے تھے، جہاں کا اپڈیٹ جوڑا اپنے بلاگ کے ذریعہ ہر روز اپنے فینس کے ساتھ شیئرکررہا تھا۔ وہیں آج جموں وکشمیر کے پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد فینس ان کے تحفظ سے متعلق تشویش میں مبتلا ہوگئے۔ ایسے میں شعیب ابراہیم نے فینس کے لئے ایک پوسٹ شیئرکیا اورانہیں اپنی تمام تصاویراپڈیٹ کردیں۔ آپ کو بتادیں کہ شعیب ابراہیم اوردیپیکا ککڑگزشتہ کئی دنوں سے چھٹی پرہیں۔ دونوں کشمیرمیں اپنے بیٹے اور فیملی کے ساتھ انجوائے کررہے تھے۔ گزشتہ روز دونوں نے پہلگام سے اپنا ایک بلاگ بھی شیئرکیا تھا۔

ایسے میں وہاں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد فینس دونوں کے تحفظ سے متعلق تشویش میں مبتلا ہوگئے، جس کے بعد شعیب نے ایک پوسٹ شیئرکیا اورکہا کہ وہ سبھی محفوظ ہیں۔ فکرنہ کریں۔  شعیب ابراہیم نے اپنے انسٹا گرام پرایک اسٹوری شیئرکی ہیں۔ اس اسٹوری میں اداکارنے لکھا کہ ’’ہم سب محفوظ ہیں۔ آج صبح ہی کشمیرسے نکلے ہیں۔‘‘ اداکارنے مزید لکھا، ’’اب ہم دہلی پہنچ چکے ہیں۔ آپ سبھی کی تشویش کے لئے بہت بہت شکریہ۔ جلد ہی نیا بلاگ آئے گا۔

واضح رہے کہ دیپیکا ککڑاور شعیب ابراہیم کچھ دن پہلے ہی دہلی سے کشمیر کے لئے روانہ ہوئے تھے۔ جوڑے نے اپنے پورے سفر کو جرنی بلاگ (سفرکے بلاگ) کے ساتھ بھی شیئرکیا تھا۔ اس دوران ان کے ساتھ ان کا بیٹا روحان، بھائی اورکک بھی نظرآئے۔

۔دیپیکا ککڑنے بیٹے روحان کے پیدا ہونے کے بعد اداکاری سے دوری بنا لی ہے۔ حالانکہ انہوں نے ککنگ ریئلٹی شو ’سیلیبرٹی ماسٹرشیف‘ میں حصہ لیا تھا۔ تاہم اداکارہ نے اپنے ہاتھ کی چوٹ کی وجہ سے شو بیچ میں ہی چھوڑ دیا تھا۔ اس سے متعلق اداکارہ کافی دنوں تک سوشل میڈیا پر ٹرول بھی ہوئی تھیں۔

بھارت ایکسپریس اردو-

 

Nisar Ahmad

Recent Posts

Mirabai Chanu Silver: اب28 سال کا انتظار ختم! میرابائی چانو نے ایشین گیمز میں جیتا تاریخی سلور

ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…

5 minutes ago

Pezeshkian Hits Back At Trump: ’ہم دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار ہیں‘، یو این جی اے میں ایرانی صدر کا ٹرمپ پر جوابی حملہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…

54 minutes ago

Gyanesh Kumar SIR Controversy: ’گیانیش کمار کو گرفتار کرو‘، ایس آئی آر تنازع کے درمیان سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ

خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…

1 hour ago

CJP Noida School Visit: گریٹر نوئیڈا میں سی جے پی ترجمان سورَو داس کی مخالفت، اسکول کے معائنے پر گاؤں والوں نے روکا

گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…

2 hours ago

PM Modi Cabinet: ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کام آئے گا افسران کا تجربہ، پی ایم مودی کے نئے انتظامی فارمولوں نے کھینچی توجہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…

3 hours ago

PM Modi Chintan Shivir: سیوا تیرتھ میں وزرا کا ’مہامنتھن‘، پی ایم مودی کا 4 روزہ چنتن شِور شروع

وزیر اعظم نریندر مودی نے سیوا تیرتھ میں وزرا کے لیے چنتن شِور شروع کیا…

3 hours ago