بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان ان دنوں اپنی فلم کنگ سے متعلق سرخیوں میں ہیں۔ وہیں شاہ رخ خان سے متعلق خبریں آرہی ہیں کہ وہ ساوتھ انڈسٹری کے سپراسٹاررجنی کانت کی فلم ‘جیلر-2’ میں کیمیوکرتے ہوئے نظرآئیں گے۔ اس خبرسے فلم سے متعلق فینس نے زبردست ایکسائٹمنٹ دیکھنے کومل رہا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ خبرغلط ہے۔ حال ہی میں سامنے آئی ایک رپورٹ کے مطابق، شاہ رخ خان فلم میں کوئی کیمیونہیں کریں گے۔
شاہ رخ خان نے مسترد کردیا کیمیو کا آفر
پنک ولا کی رپورٹ کے مطابق، شاہ رخ خان نے رجنی کانت کی فلم ‘جیلر-2’ میں کیمیوکرنے کی پیشکش مسترد کردی ہے۔ دراصل، وہ فی الحال اپنی پوری توجہ آنے والی فلم ‘کنگ’ پرمرکوز کرنا چاہتے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ شاہ رخ خان اپنی آن اسکرین موجودگی سے متعلق ایکسکلوسیوٹی بنائے رکھنا چاہتے ہیں، اس لئے ‘کنگ’ کی ریلیزسے پہلے وہ کسی بھی فلم میں نظرنہیں آنا چاہتے۔
میکرس شاہ رخ خان کو 5 دن کے کیمیو کے رول کے لئے شامل کرنا چاہتے تھے اوروہ اس آئیڈیا کے لئے تیاربھی تھے۔ تاہم فی الحال شاہ رخ خان کی پوری توجہ کنگ پر ہے، جوان کے لئے بے حد خاص فلم ہے، کیونکہ اسی فلم سے ان کی بیٹی سہانا خان کا بڑے پردے پرڈیبیو ہونے جا رہا ہے۔
‘کنگ’ سے متعلق جانکاری
واضح رہے کہ شاہ رخ خان اپنی آنے والی فلم ‘کنگ’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اس فلم کی ہدایت کاری سدھارتھ آنند کررہے ہیں۔ فلم میں شاہ رخ خان کے علاوہ، ان کی بیٹی سہانا خان، دیپیکا پادوکون، ابھیشیک بچن، انل کپوراورجیکی شراف سمیت کئی فنکاروں کے ساتھ نظرآئیں گے۔ فلم میں شاہ رخ خان کوبیٹی سہانا خان کے ساتھ اسکرین شیئر کرتے ہوئے دیکھا جائے گا۔ فلم اس سال کے آخرمیں ریلیزہوگی۔
بھارت ایکسپریس اردو-
انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ کے مکر دوار سے مارچ شروع کیا تھا۔…
احتجاج کے دوران انڈیا اتحاد کے لیڈران نے الیکشن کمیشن پر ووٹر لسٹ میں گڑبڑی…
دہلی پولیس نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس کے…
عام آدمی پارٹی، ڈی ایم کے اور بی جے ڈی کے انڈیا بلاک کی جانب…
پارلیمنٹ میں وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا تھا کہ اپوزیشن کے کچھ رہنما دعویٰ…
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 4200 میٹر اور اس سے زیادہ بلندی والے علاقوں میں…