انٹرٹینمنٹ

Film ‘King’ Promo Shakes the Internet: شاہ رخ خان کی ’کنگ‘ کے پرومو نے ہلا دیا انٹرنیٹ، کرن جوہر کہا- بھائی، آپ نے کمال کر دیا

ممبئی: بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے ہفتہ کے روز اپنی انتہائی متوقع فلم ’کنگ‘ کا پرومو جاری کر کے مداحوں کو بڑا تحفہ دیا۔ پرومو کے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر زبردست ہلچل مچ گئی اور مداحوں سے لے کر فلم انڈسٹری کی بڑی شخصیات تک سب نے اس کی بھرپور تعریف کی۔

فلم ’کنگ‘ کا پرومو دیکھتے ہی معروف فلم ساز کرن جوہر بے حد پرجوش نظر آئے۔ انہوں نے انسٹاگرام اسٹوریز سیکشن پر پرومو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’ارے باپ رے! انٹرنیٹ ہل گیا۔ بھائی، آپ نے تو کمال ہی کر دیا۔‘‘

شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان نے بھی اپنے والد کی اس فلم کا پرومو انسٹاگرام اسٹوریز پر شیئر کیا۔ انہوں نے اپنے خاص انداز میں ردِعمل دیا، جسے دیکھ کر مداح خوشی سے جھوم اٹھے۔

اسی طرح شاہ رخ کی بیٹی سہانا خان نے بھی انسٹاگرام پر ’کنگ‘ کا پرومو شیئر کیا۔ سہانا نے اپنے انداز میں ردِعمل دیتے ہوئے لکھا کہ یہ پرومو دیکھ کر دل خوش ہو گیا۔

فلم ’کنگ‘ میں شاہ رخ کے مقابل نظر آئیں گی دیپیکا

سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’کنگ‘ میں دیپیکا پدوکون شاہ رخ خان کے مقابل نظر آئیں گی۔ اس فلم کے ذریعے شاہ رخ، دیپیکا اور سدھارتھ آنند کی مشہور جوڑی ایک بار پھر واپسی کر رہی ہے۔ اس سے قبل یہ تینوں فلم ’پٹھان‘ میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔

فلم میں شاہ رخ کی بیٹی سہانا بھی آ سکتی ہیں نظر

یہ فلم شاہ رخ خان کی ایک اور ماس انٹرٹینر ثابت ہونے کی امید جگا رہی ہے۔ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ اس فلم میں سہانا خان بھی نظر آ سکتی ہیں۔ حالانکہ، پرومو میں ان کی کوئی جھلک دکھائی نہیں دی۔

اطلاعات کے مطابق فلم ’کنگ‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ دیپیکا پدوکون اور ابھیشیک بچن مرکزی کرداروں میں دکھائی دیں گے۔ اس کے علاوہ جیکی شروف، جے دیپ اہلاوت، انل کپور، سوربھ شکلا، ارشد وارثی اور راگھو جویال بھی اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ یہ فلم 26 دسمبر 2026 کو ریلیز ہوگی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Prime Minister Narendra Modi: پوپ لیو چہاردہم کی سرجری کے بعد وزیر اعظم مودی نے جلد صحت یابی کی پرارتھناکی

سرجری کے دوران جانچے گئے بافتوں سے پہلے کیے گئے ٹیسٹوں کی بنیاد پر لگائے…

1 hour ago