انٹرٹینمنٹ

Health Tips: کمر درد کو کہیں الوداع، بس اپنی ان عادات میں کریں تبدیلی

نئی دہلی: آج کل کمر درد ایک عام مسئلہ بن چکا ہے۔ دن بھر موبائل استعمال کرتے ہوئے جھک کر بیٹھنا، طویل وقت تک کرسی پر بیٹھے رہنا، غلط طریقے سے وزن اٹھانا اور بڑھتا ہوا وزن سب مل کر کمر کو کمزور کر دیتے ہیں۔ اس لیے اس سے بچاؤ کے لیے روزمرہ کی عادات میں بہتری لانا بہت ضروری ہے۔ چند چھوٹی تبدیلیاں اپنا کر کمر درد کو کافی حد تک روکا جا سکتا ہے۔

ہمیشہ آہستہ اور آرام سے کریں اسٹریچنگ

سب سے پہلی اور اہم بات ہے صحیح طریقے سے بیٹھنا۔ زیادہ دیر تک جھک کر بیٹھنے سے ریڑھ کی ہڈی پر دباؤ پڑتا ہے، اس لیے ہمیشہ پیٹھ سیدھی رکھیں اور کوشش کریں کہ لیپ ٹاپ آنکھوں کی اونچائی پر ہو۔ فون دیکھتے وقت گردن نیچے نہ جھکائیں۔ ہر 30-40 منٹ بعد اٹھ کر تھوڑا چل لیں یا ہلکی ورزش کریں، اس سے کمر پر دباؤ کم ہوتا ہے۔ روزانہ 5 منٹ کی ہلکی اسٹریچنگ بھی کمر کو کافی راحت دیتی ہے۔ کیٹ-کاؤ، بالآسن اور بھوجنگ آسن جیسے ہلکے یوگا آسن ریڑھ کو لچکدار بناتے ہیں اور پیٹھ کی مسلز کو مضبوط رکھتے ہیں۔ اسٹریچنگ ہمیشہ آہستہ اور آرام سے کریں۔

بھاری چیزیں اٹھانے سے ہوتا ہے کمر درد

دوسرا بڑا سبب ہے غلط طریقے سے وزن اٹھانا۔ اچانک جھک کر بھاری چیزیں اٹھانے سے کمر پر کھنچاؤ آتا ہے۔ ہمیشہ گھٹنوں کو موڑ کر اور کمر سیدھی رکھ کر ہی وزن اٹھائیں۔ دونوں ہاتھوں میں وزن برابر رکھنے سے بھی دباؤ کم ہوتا ہے۔ نیند کے طریقے بھی کمر پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ بہت نرم گدا کمر کو خراب کر دیتا ہے، اس لیے درمیانہ سخت (میڈیم-فرم) گدا منتخب کریں۔ پیٹھ کے بل سوتے وقت گھٹنوں کے نیچے تکیہ رکھنا اور کروٹ لے کر سوتے وقت پیروں کے درمیان تکیہ رکھنے سے ریڑھ کو صحیح سپورٹ ملتا ہے۔

وزن کو کنٹرول میں رکھنا بہت ہی ضروری

وزن کو کنٹرول میں رکھنا بھی اتنا ہی ضروری ہے کیونکہ بڑھتا ہوا وزن کمر پر براہِ راست دباؤ ڈالتا ہے۔ روزانہ ہلکی چہل قدمی، سیڑھیاں چڑھنا اور سرگرم رہنا وزن کنٹرول میں مدد دیتا ہے۔ کمر درد میں ہلکا گرم سیک اور تیل کی مالش بھی فائدہ مند ہے۔ تل یا سرسوں کے تیل کی ہلکی مالش پٹھوں کو آرام دیتی ہے اور حرارت سے خون کی گردش بہتر ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ، دن بھر مناسب پانی پینا، موبائل کا صحیح استعمال، لمبی ڈرائیو کے دوران وقفہ لینا، ورزش کرنا اور پیٹ کو صاف رکھنا بھی کمر کی صحت کے لیے ضروری ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Amit Shah wished Pralhad Joshi on his birthday: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سمیت ان لیڈروں نے پرہلاد جوشی کو سالگرہ کی دی مبارکباد

امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’مرکزی وزیر…

36 minutes ago

PM Modi extends birthday wishes to Pralhad Joshi: وزیر اعظم مودی سمیت ان لیڈروں نے پرہلاد جوشی کو سالگرہ کی دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے…

2 hours ago

Pathankot Infiltration: پٹھان کوٹ سرحد پر بی ایس ایف کی کارروائی، بمیال سیکٹر میں ایک درانداز ہلاک

پنجاب میں گزشتہ چند ماہ کے دوران سرحدی علاقوں میں سکیورٹی مزید سخت کی گئی…

3 hours ago

India vs New Zealand Test: دوسرے سیشن میں گیند بازوں نے کرائی ہندوستان کی واپسی، رچن رویندر کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ

ہندوستانی ٹیم نے اپنی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی ہے۔ پرسدھ کرشنا کی جگہ…

3 hours ago

Azam Khan: بزمِ منور، ایک شام آئین کے نام‘ پروگرام میں اعظم خان نے امر سنگھ اور جیا پردا کو کیا یاد

اعظم خان نے اپنی تقریر میں جیل میں گزارے گئے دنوں کا بھی ذکر کیا۔…

4 hours ago