اداکارہ اور سابق مس انڈیا سنگیتا بجلانی کے پونے میں واقع فارم ہاؤس میں چوری کی واردات پیش آئی ہے۔ مہینوں بعد فارم ہاؤس پہنچنے والی سنگیتا کو مین گیٹ ٹوٹا اور قیمتی سامان غائب ملا، جس کے بعد انہوں نے فوراً پولیس کو اطلاع دی۔
فارم ہاؤس میں تباہی کا منظر
سنگیتا نے اپنی شکایت میں بتایا کہ وہ اپنے والد کی علالت کی وجہ سے طویل وقت سے فارم ہاؤس نہیں جا سکی تھیں۔ لیکن جب وہ دو ہاؤس ہیلپ کے ساتھ فارم ہاؤس پہنچیں تو دیکھا کہ مین گیٹ ٹوٹا ہوا تھا، کھڑکیوں کی گرل تباہ تھی، ایک ٹی وی غائب اور دوسرا مکمل طور پر ٹوٹا ہوا تھا۔ ان کے مطابق، اوپری منزل پر بھی شدید توڑ پھوڑ کی گئی۔ گھر کے سامان توڑ دیے گئے اور قیمتی گھریلو اشیاء غائب تھیں۔ چوروں نے سیکورٹی کیمروں کو بھی نقصان پہنچایا، تاکہ ثبوت مٹایا جا سکے۔
پولیس کی کارروائی
لوناولا پولیس اسٹیشن کے سینئر انسپکٹر دنیش تائڈے نے بتایا کہ پولیس ٹیم جائے وقوع پر پہنچی، شواہد جمع کیے گئے اور مقدمہ درج کرنے کی کارروائی جاری ہے۔ پولیس کا ابتدائی اندازہ ہے کہ چونکہ فارم ہاؤس کافی عرصے سے بند تھا، اس لیے چوروں کو آسانی سے واردات کا موقع ملا۔ اب پولیس قریبی علاقوں کے سی سی ٹی وی فوٹیج کا تجزیہ کر رہی ہے تاکہ کسی مشتبہ شخص کی شناخت ہو سکے۔
سنگیتا بجلانی کا پس منظر
سنگیتا بجلانی نے 16 سال کی عمر میں ماڈلنگ کا آغاز کیا اور 1980 میں مس انڈیا کا تاج اپنے نام کیا۔ بعد میں انہوں نے بالی ووڈ میں کئی ہٹ فلموں میں کام کیا، جیسے تری دیو، ہتھیار، وشنو دیوا وغیرہ۔ انہوں نے 1996 میں سابق بھارتی کرکٹ کپتان محمد اظہرالدین سے شادی کی اور 2010 میں ان دونوں میں علاحدگی بھی ہوگئی۔ شادی کے بعد انہوں نے فلمی دنیا سے فاصلہ اختیار کرلیا۔ سنگیتا بجلانی کا نام سلمان خان کے ساتھ بھی جوڑ کر دیکھا جاتا رہا ہے۔ فی الحال پولیس چوروں کی تلاش میں مصروف ہے، اور اداکارہ سنگیتا بجلانی کو امید ہے کہ ملزمان جلد قانون کی گرفت میں آئیں گے۔
بھارت ایکسپریس اردو
اپوزیشن کی جانب سے گرفتاری کا مطالبہ، 2023 کے قانون کی دفعہ 16 میں انتخابی…
’ڈِس بیٹل‘ کے دوران ریتی تیواری اور قاضی توقیر کے درمیان شدید جھڑپ، ریتی کی…
کنّوا کے قریب تین بلڈوزر کھڑے کرکے اکھلیش یادو کے رتھ پر کی گئی پھولوں…
نیو ٹاؤن میں اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی اور مغربی بنگال کے وزیر اعلیٰ…
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سنسکرت کا…
حادثے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔…