Sanchita Ugale Death Case: وکی کوشل کی فلم ‘چھاوا’ میں تارابائی کا کردار نبھانے والی اداکارہ سنچیتا اگالے اب اس دنیا میں نہیں رہی ہیں۔ سنچیتا اگالے نے 14 جون کی شام کو خود کشی کرلی تھی۔ سنچیتا اگالے کی موت کے بعد سے ہی کئی طرح کے سوال اٹھ رہے ہیں۔ حالانکہ پولیس اس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔ اس درمیان اب سنچیتا اگالے کی دوست نے بڑا انکشاف کیا ہے؟
گیتانجلی نے کیا حیران کن انکشاف
دراصل، سنچیتا اگالے کی دوست گیتانجلی نے حیران کرنے والی باتیں سامنے رکھی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سنچیتا کئی ماہ سے باربار اپنی زندگی ختم کرنے کی بات کررہی تھی۔ ٹیلی انڈیا ٹاک سے بات چیت کرتے ہوئے گیتانجلی نے کہا کہ اگرکوئی انسان باربار کہے کہ وہ مرنا چاہتا ہے، تو یہ اچانک نہیں ہوتا اور گزشتہ 6 ماہ سے وہ یہی کہہ رہی تھی کہ وہ جینا نہیں چاہتی ہے۔
بغیرسوئے رہتی تھی سنچیتا
گیتانجلی کے مطابق، سنچیتا اگالے اس سال کی شروعات سے ہی ڈپریشن سے گزررہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ڈپریسڈ تھی اوریہ سب شاید جنوری سے شروع ہوا تھا۔ کبھی کبھی وہ مسلسل 5 دن تک بغیرسوئے ہوئے بھی رہتی تھی۔ گیتانجلی کا کہنا ہے کہ سنچیتا کسی گہرے ذہنی کشیدگی (ٹراما) سے جدوجہد کررہی تھی۔
کام میں نہیں لگ رہا تھا دل
انہوں نے بتایا کہ سنچیتا کو لیڈ رول ملنے کے باوجود بھی ان کا کام میں دل نہیں لگ رہا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ گجرات میں شوٹنگ سے لوٹنے کے بعد سنچیتا نے ان سے کہا تھا کہ میرا دل اس میں نہیں لگ رہا ہے اورجب گیتانجلی نے انہیں سمجھانے کی کوشش کی توسنچیتا نے جواب دیا کہ مجھے کسی چیزمیں اچھا نہیں لگتا اوریہ کیسی زندگی ہے؟ مجھے بہت تکلیف ہوتی ہے۔
14 جون کو کرلی تھی خودکشی؟
اس کے علاوہ گیتانجلی نے ان افواہوں کو بھی خارج کیا ہے، جن میں کہا جا رہا تھا کہ سنچیتا کا پروڈکشن ہاوس سے کوئی تنازعہ ہوا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ پروڈکشن ٹیم نے ان کی حالت سمجھنے کے لئے انہیں کئی ڈاکٹروں کے پاس بھی لے جایا تھا۔ واضح رہے کہ 14 جون کی شام 7 سے 7:30 بجے یہ حادثہ نالا سپارہ ایسٹ (مشرق) کے اچولے گاوں واقع سائی سنتوشی بلڈنگ میں سنچیتا نے خودکشی کرلی تھی۔
بھارت ایکسپریس اردو-
پروفیسر شاہد صدیقی نے کہا کہ آج کے نوجوانوں کو اردو سے جوڑنے کے لیے…
مانسون کی سرگرمیاں برقرار، بعض علاقوں میں بارش اور گرج چمک کا امکان؛ دہلی میں…
ڈاکٹر شمس اقبال نے اردو صحافیوں سے زبان کے معیار پر بھی خصوصی توجہ دینے…
بھارت ایکسپریس اردو کے تیسرے نیشنل کانکلیو میں اردو، صحافت اور نئی ٹیکنالوجی پر گفتگو،…
اپنی پرانی یادیں تازہ کرتے ہوئے شاہد صدیقی نے بتایا کہ وہ اردو اخبارات کے…
سری لنکا کی ناقص بیٹنگ کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ…