انٹرٹینمنٹ

Sana Khan on Mufti Anas: ثنا خان نے 7 سال چھوٹے عمر کے مفتی انس سے کیوں کی شادی؟ خود کیا انکشاف

چارسال پہلے ثنا خان نے 21 نومبر، 2020 کو گجرات کے سورت میں مفتی انس سید سے شادی کرلی تھی۔ شادی سے پہلے ہی ثنا خان نے اداکاری کی دنیا کو الوداع کہا تھا۔ انہوں نے ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے خود کی ساری گلیمرس تصاویر ڈیلیٹ کردی تھیں۔ اپنے فالورس کو بھی وہ مذہب کی تعلیم دیتی ہیں اور اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں وہ زیادہ بات نہیں کرتی ہیں، لیکن حال ہی میں اپنی خاص دوست روبینہ دلیک کے پاڈ کاسٹ میں ثنا خان نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں کئی انکشاف کئے ہیں۔ اس پاڈ کاسٹ میں انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ ان کے شوہر مفتی انس ان سے سات سال چھوٹے ہیں۔

روبینہ دلیک کے اس پاڈ کاسٹ میں ثنا خان نے پہلی بار ان کے اور ان کے شوہر کے درمیان کے سات سال کی عمر کے فاصلے کے بارے میں بات کی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے مفتی انس کے ساتھ ان کی بہترین لواسٹوری، دونوں کے درمیان کا رشتہ اوراس رشتے کی گہرائی کے بارے میں دلچسپ باتیں بھی بتائی ہیں۔

اپنی شادی کے پرپوزل کے بارے میں بات کرتے ہوئے ثنا خان نے کہا، ”ایک مولانا جی نے مجھے انس کا رشتہ بھیجا تھا، میں سوچ رہی تھی کہ یہ کیسے ممکن ہے، کیونکہ میرے ہونے والے شوہر مجھ سے تقریباً 7 سال چھوٹے ہیں۔ میں نے انس سے بھی کہا تھا کہ تم مجھ سے چھوٹے ہو اور میں تم سے 7 سال بڑی ہوں، لیکن انہوں نے مجھے بڑے ہی پیار سے سمجھایا کہ ہمیں شادی کیوں کرلینی چاہئے۔ مفتی انس سے ملنے سے پہلے مجھے لگتا تھا کہ مولانا بہت بورنگ ہوتے ہیں کیونکہ اس وقت تک میں ایک لیوش لائف اسٹائل جی رہی تھی۔ لیکن جب میں نے انس کو ان کے ایک آنجہانی دوست کے بارے میں بہت ہی جذباتی ہوکر بات کرتے ہوئے اور ان کے لئے دعائیں کرتے ہوئے دیکھا تب میری سوچ پوری طرح سے بدل گئی۔ میں نے خود سے پوچھا کہ کیا میرا اس انڈسٹری میں کوئی ایسا دوست ہے، جو میری موت کے بعد بھی میرے بارے میں اتنی اچھی باتیں کرے گا، یا پھر میرے لئے دعا کرے گا۔ تب مجھے احساس ہوا کہ میرا یہاں کوئی نہیں ہے۔ انس کی اس انسانیت کی وجہ سے ہی میں ان کی طرف متوجہ ہوئی۔“

 

ٹرولنگ کی وجہ سے روتی تھیں ثنا خان

انس کے ساتھ شادی کے بعد بھی ثنا خان کوکافی ٹرول کیا گیا۔ ثنا خان نے روبینہ کے پوڈ کاسٹ میں اپنی شادی اور شوہر پر کیے گئے تیکھے تبصروں اورٹرولنگ کے بارے میں بھی کھل کربات کی ہے۔ اس نے بتایا کہ لوگ کس طرح یہ شرط لگا رہے تھے کہ ان کا رشتہ زیادہ دن نہیں چلے گا۔ یہی نہیں کچھ لوگوں نے یہ بھی پیش گوئی کی تھی کہ ان کی شادی تین ماہ کے اندرختم ہوجائے گی یا شادی کے 6 ماہ بعد ہی طلاق ہو جائے گی۔ ثنا خان کے مطابق، کچھ لوگ یہ دعویٰ بھی کر رہے تھے کہ ان کے کبھی بچے نہیں ہوں گے۔ اس بارے میں بات کرتے ہوئے ثنا نے کہا کہ ذرا سوچیں کہ لوگ کسی کے رشتے کے بارے میں ایسی باتیں کیسے کہہ سکتے ہیں، ایسی فحش ویڈیوزکیسے بنا سکتے ہیں، خاص طورپرجب ہماری ابھی شادی ہوئی ہے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

International Payments Limited (NIPL): این پی سی آئی  نے متحدہ عرب امارات میں UPI کی Increasing the acceptanceکے لیے Magnati کے ساتھ ملایا ہاتھ

یو پی آئی عالمی ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نیٹ ورک میں ایک ہندوستانی Solution ہے اور…

6 minutes ago

Digital transformation fueling India’s economic growth and inclusion:ڈیجیٹل تبدیلی ہندوستان کی اقتصادی ترقی اور فروغ کے لئے بے حد اہم

ہندوستان کا ڈیموگرافک ڈیویڈنڈ ایک منفرد اثاثہ ہے، جس کی 65 فیصد سے زیادہ آبادی…

14 minutes ago

Cabinet Decision on 8th Pay Commission: سرکاری ملازمین کوملی بڑی سوغات، کابینہ نے 8 ویں پے کمیشن کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی سوغات دی ہے اور مرکزی کابینہ نے 8ویں…

2 hours ago

Govt employees can now use LTC for Tejas: سرکاری ملازمین اب تیجس، وندے بھارت اور ہمسفر ٹرینوں کے لیے ایل ٹی سی کا کر سکتے ہیں استعمال

لیو ٹریول کنسشن (ایل ٹی سی) ایک سفری الاؤنس اسکیم ہے جو سرکاری ملازمین کے…

2 hours ago