انٹرٹینمنٹ

Rupali Ganguly Follows Smriti Irani Footsteps: کیا اسمرتی ایرانی کی طرح کامیاب ہوپائیں گی Anupamaa ؟ ٹی وی کی ٹی آرپی میں ٹاپ پر ہیں روپالی گانگولی

Rupali Ganguly Follows Smriti Irani Footsteps: ٹی وی کی مشہوربہوانوپما یعنی اداکارہ روپالی گانگولی نے آج سیاست میں انٹری کرلی ہے۔ اداکارہ کے بی جے پی میں شامل ہوتے ہی ہر طرف ان کی بحث ہو رہی ہے۔ جلد ہی اداکارہ کا یوم پیدائش آنے والا ہے، لیکن اس سے پہلے ہی انہوں نے اپنے قریبی لوگوں کو پارٹی اور فینس کا تحفہ دے دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر کہا جا رہا ہے کہ روپالی گانگولی ٹی آر پی کے بعد سیاست میں بھی اپنا پرچم لہرائیں گی، لیکن یہ پہلی بار نہیں ہے جب سب کی پسندیدہ اور ٹی وی کی سب سے مقبول اداکارہ جوٹی آرپی میں بنے رہنے والے شومیں کام کررہی ہوں، وہ اب سیاست میں اترنے والی ہیں۔

روپالی سے پہلے اسمرتی ایرانی سیاست میں رکھا قدم

روپالی گانگولی نے پہلے ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ فیم اداکارہ اسمرتی ایرانی نے بھی سیاست جوائن کرکے فینس کو حیران کردیا تھا۔ واضح رہے کہ اسمرتی ایرانی وہ ہیں، جو کئی سال سے شوز میں نظر نہیں آئی ہیں، لیکن پھر بھی آج  تک لوگ اداکارہ کی شکل نہیں بھول پائے ہیں۔ انہوں نے تلسی ویرانی بن کر سبھی کے دلوں پر ایک چھاپ چھوڑ دی ہے۔ انہوں نے اس رول میں اتنی زبردست اداکاری کی تھی کہ آج بھی نہ تو لوگ اس شو کو بھول پائے ہیں اور نہ ہی اسمرتی ایرانی کو۔ حالانکہ اسمرتی ایرانی نے سال 2003 میں بی جے پی میں شمولیت اختیارکرلی۔

کیا اسمرتی ایرانی کے نقش قدم پر چل رہی ہیں روپالی؟

اس کے بعد سے ہی ان کی پوری توجہ سیاست پرشفٹ ہوگئی۔ اس دوران اداکارہ کو اپنے بہترین کام کے باوجود کئی بار تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے، لیکن اسمرتی ایرانی ان سب کے درمیان ایک مضبوط خواتین اور کامیاب سیاست داں کے طور پر ابھری ہیں۔ وہ اپنے کام کو پورے وقار کے ساتھ پورا کر رہی ہیں اور جتنی کامیاب اداکارہ تھیں، اتنی ہی کامیاب سیاسی لیڈر بن گئی ہیں۔ اب ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے روپالی گانگولی بھی انہیں کے نقش قدم پر چل پڑی ہیں۔ اب اسمرتی ایرانی کے بعد روپالی گانگولی کا سیاسی سفر کیسا ہوگا، یہ جاننے کے لئے تو فینس بھی بے قرارہیں۔

 ٹی آرپی کے بعد ملک کے اقتدارپرقابض ہوں گی روپالی؟

بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد وہ کیسے اس نئی دنیا میں خود کو ثابت کرتی ہیں۔ یہ واقع دیکھنے کے لائق ہوگا۔ ٹی آرپی سنبھالنے میں تو یہ دونوں کامیاب رہی ہوں، لیکن کیا ملک کی باگ ڈور روپالی گانگولی ویسے ہی سنبھال پائیں گی، جیسے اسمرتی ایرانی نے سنبھالی ہے؟ اس سوال کے جواب تو کچھ وقت بعد ہی مل پائیں گے۔ فی الحال تو اداکارہ بے حد خوش ہیں کہ انہوں نے فائنلی ٹی وی کے بعد سیاست کی نئی اننگ کی شروعات کردی ہے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Chhattisgarh Accident: چھتیس گڑھ میں اسٹیل پلانٹ کی چمنی گر گئی، 30 سے زائد مزدور دبے، امدادی کام جاری

چھتیس گڑھ کے ضلع منگیلی میں جمعرات کی دوپہر ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ اسٹیل…

15 minutes ago

Satya Nadella: ہندوستان کے پاس ہے فرنٹیئر AI تحقیق کی قیادت کرنے کے لیے ریاضی کا ہنر: ستیہ نڈیلا

مائیکروسافٹ کے چیئرمین اور سی ای او ستیہ نڈیلا نے بدھ کے روز ہندوستان کے…

1 hour ago

ہندوستانی مینوفیکچرنگ اور نجی سرمایہ کاری میں ترقی کا امکان: سی آئی آئی کے صدر سنجیو پوری

سنٹرل اسٹیٹسٹکس آفس (سی ایس او) نے 2024-25 کے لیے جی ڈی پی کی شرح…

2 hours ago

Indian economy expected to grow: اگلے مالی سال 2025-26 میں ہندوستانی معیشت کی شرح نمو 6.8 فیصد رہنے کی توقع: بینک آف بڑودہ

مجموعی طور پر، جب کہ عالمی محاذ پر چیلنجز بدستور برقرار ہیں، توقع ہے کہ…

2 hours ago